مزار امام علی رضا (فارسی زبان میں: حرم امام رضا‎) ایران کے شہر مشہد میں آٹھویں امام کی آرام گاہ اور ایک عظیم الشان عبادت گاہ بھی ہے جسے ایران کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ عظیم الشان عبادت گاہ آرام گاہ، میوزیم، کتب خانہ، سیمینار، مسجد گوہر شاد، جامعہ رضوی پر مشتمل ہے اور 598,657 مربع میٹر پر محیط ہے۔ ہر سال تقریبا 15 ملین افراد امام علی رضا کے مزار کی زیارت کرتے ہیں۔

مزار امام رضا
فارسی: حرم‌ امام رضا
مزار امام علی رضا is located in Iran
مزار امام علی رضا
Location in Iran
بنیادی معلومات
متناسقات36°17′17″N 59°36′57″E / 36.2880°N 59.6157°E / 36.2880; 59.6157
مذہبی انتساباسلام
مکتب فکراہل تشیع
ملکایران
انتظامیہآستان قدس رضوی‎
سربراہیامام:
احمد ماروی
ویب سائٹwww.aqr.ir
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
طرز تعمیرعباسی فن تعمیر
تاریخ تاسیس818
تفصیلات
گنجائش500,000
مینار8
مینار کی بلندی41 میٹر (135 فٹ)
Site area598,657 مربع میٹر

تاریخ ترمیم

امام رضا عہ شیعہ مسلک کے ماننے والوں اور تمام مسلمانوں کے لیے نہائت اہم اسلامی شخصیت ہیں۔ وہ آٹھویں امام ہیں، ان کو 818 میں المامون عباسی بادشاہ کے حکم پر شہید کرنے کے بعد یہاں دفن کر دیا گیا۔ بعد ازاں شیعہ و سنی مسلمنوں نے ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لیے آناشروع کیا اور رفتہ رفتہ اس جگہ کا نام مشہد امام موسیٰ الرضا عہ مشہور ہو گیا اور دوردراز سے زائرین اپنی حاجت روائی اور دعاؤں کی قبولیابی کے لیے اس مقدس مقام کی طرف آنے لگے۔ 993 میں غزنوی بادشاہ سبکتگین کے حکم پر اس زیارت گاہ کوتاراج کیا گیا مگر اسی سبکتگین کے بیٹے محمود غزنوی کے حکم پر اس زیارت گاہ کو ازسر نو تعمیر کیا گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس مزار کے گرداگرد دیگر بہت سے عمارات اور بازاروغیرہ تعمیرہونے ہو گئے۔

امام رضا[1] علیہ السلام کا مزار ایران کے مشہور سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ ہر سال لاکھوں ایرانی اور غیر ایرانی حاجی شاہ خراسان کی زیارت کے لیے مشہد میں داخل ہوتے ہیں۔ علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا مزار پوری تاریخ میں متعدد بار تبدیل اور ترقی یافتہ ہے۔ خراسان کے بادشاہ کی ویڈیو زیارت میں روکھ نیوز سائٹ کی آج کی ویڈیو رپورٹ میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

 
مزار امام علی رضا

ماخذ ترمیم

امام رضا علیہ السلام کا حرم مقدسآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdumovies.net (Error: unknown archive URL)

نگار خانہ ترمیم


حوالہ جات ترمیم

  1. استشهاد فارغ (معاونت)