عالمی یوم مزدور
عالمی یوم مزدور یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔[1] اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے۔[1][2] انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن یکم مئی ہے۔ 1886ء میں شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا، مگر ان جاں نثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کر دیا۔ مزدوروں کا عالمی دن کار خانوں، کھتیوں کھلیانوں، کانوں اور دیگر کار گاہوں میں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔
بین الاقوامی یوم مزدور | |
---|---|
باضابطہ نام | بین الاقوامی یوم مزدوران میں |
عرفیت | یوم مئی |
تقریبات | مختلف ریلیوں کا انعقاد، گلی مورچے اور مظاہرے |
تاریخ | مئی 1 |
تکرار | سالانہ |
منسلک | مئی دن، یوم مزدور اور دیگر یوم مزدور |
مسئلہ
ترمیممغربی دنیا میں صنعتی انقلاب کے بعد، سرمایہ داروں کی بدکاریاں بڑھ گئیں، جن کے خلاف اشتمالی نظریات بھی سامنے آئے۔ سوشلسٹ ٹریڈ یونینز کی بنیادیں ڈالی گئیں۔ صنعتی مراکز اور کارخانوں میں مزدوروں کی بدحالی حد سے زیادہ بڑھ گئی۔ مزدوروں سے دن میں 18 گھنٹوں تک کام کروایا جاتا تھا۔
مطالبہ
ترمیمیوم مئی کا آغاز 1886ء میں محنت کشوں کی طرف سے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے مطالبے سے ہوا۔[1] ٹریڈ یونینز اور مزدور تنظیمیں اور دیگر سوشلسٹک ادارے، کارخانوں میں ہر دن آٹھ گھنٹے کام کا مطالبہ کیا۔
احتجاج یا ہڑتال
ترمیماس دن امریکا کے محنت کشوں نے مکمل ہڑتال کی۔ تین مئی کو اس سلسلے میں شکاگو میں منعقد مزدوروں کے احتجاجی جلسے پر حملہ ہوا جس میں چار مزدور هلاک ہوئے۔ اس بر بریت کے خلاف محنت کش احتجاجی مظاہرے کے لیے ( Hey market square ) میں جمع ہوئے۔[1] پولیس نے مظاہرہ روکنے کے لیے محنت کشوں پر تشدد کیا اسی دوران میں بم دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوا تو پولیس نے مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں بے شمار مزدور هلاک ہوئے اور درجنوں کی تعداد میں زخمی ،اس موقعے پر سرمایہ داروں نے مزدور رہنماؤں کو گرفتار کر کے پھانسیاں دی۔[3][4] حالانکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا کہ وہ اس واقعے میں ملوث ہیں۔ انھوں نے مزدور تحریک کے لیے جان دے کر سرمایہ دارانہ نظام کا انصاف اور بر بریت واضح کر دی۔ ان هلاک ہونے والے رہنماؤں نے کہا ۔ ’’تم ہمیں جسمانی طور پر ختم کر سکتے ہو لیکن ہماری آواز نہیں دباسکتے ‘‘
نتائج
ترمیماس جدوجہد کے نتیجے میں دنیا بھر میں محنت کشوں نے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار حاصل کیے ۔
نگار خانہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ ت Foner، Philip S. (1986)۔ مئی Day: A Short History of the International Workers' Holiday, 1886–1986۔ New York: International Publishers۔ ص 41–43۔ ISBN:0-7178-0624-3
- ↑ "The Brief Origins of مئی Day"۔ IWW Historical Archives۔ Industrial Workers of the World۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-05-02
- ↑ "Act II: Let Your Tragedy Be Enacted Here"۔ The Dramas of Haymarket۔ Chicago Historical Society۔ 2000۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-01-19
- ↑ Ward، William (24 مئی, 1886)۔ "Letter from Captain William Ward to Inspector John Bonfield"۔ Haymarket Affair Digital Collection۔ Chicago Historical Society۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-01-19۔
I saw a man, whom I afterwards identified as Fielding [sic]، standing on a truck wagon at the corner of what is known as Crane's Alley.
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت)
بیرونی روابط
ترمیم- یومِ مئی
- مئی Day in the city of its birth, Chicagoآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ may1chicago.org (Error: unknown archive URL)
- London مئی Day Organising Committeeآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ londonmayday.org (Error: unknown archive URL)
- مئی Day Songs in the Public Domainآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ maydaypicnic.org (Error: unknown archive URL)
ویکی ذخائر پر یوم مئی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
ویکی ذخائر پر عالمی یوم مزدور سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |