مساوات پسندی (فرانسیسی Egal 'برابر') یا برابریت سے مراد سیاسی فلسفہ کا ایک مکتب فکر ہے جو سماجی مساوات کے تصور پر مبنی ہے اور تمام لوگوں کی بربری کو ترجیح دیتا ہے۔ [1][2][3] مساویانہ روایات عام طور پر ایسے تصور پر قائم ہوتی ہیں جو تمام انسانوں کو بنیادی قدر اور اخلاقی حیثیت میں برابر سمجھیں. پس، تمام ریاستوں ہر شہری کو مساوی حقوق دینے چاہیئے اور قانونی طور پر مساوی سلوک کرنا چاہئے۔ [4] مساوات پسند روایات نے بہت سی جدید سماجی تحریکوں کی حمایت کی ہے، جیسے کہروشن خیالی، حقوق نسواں، شہری حقوق، اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تحریکیں شامل ہیں۔ [5]

مساوات پسندی کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں تمام افراد کو، ان کے پس منظر یا حالات کے قطع نظر،برابر مواقع فراہم کرنے پر زور دیا جاتا ہ۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہوتا ہے کہ ہر ایک فرد کو وسائل، تعلیم اور زندگی میں کامیابی کے مواقع تک یکساں رسائی حاصل ہوں۔ مساوی مواقع فراہم کرکے، مساوات پسندی کا مقصد سب کے درمیان برابری پیدا کرنا اور سماجی عدم مساوات کے نتیجے میں ہونے والی نا انصافیوں کی تلافی کرنا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Definition of equalitarianism"۔ The Free Dictionary۔ Houghton Mifflin Company۔ 2009
  2. "equalitarianism"۔ ڈکشنری ڈاٹ کام Unabridged۔ رینڈم ہاؤس
  3. "egalitarian"۔ ڈکشنری ڈاٹ کام Unabridged۔ رینڈم ہاؤس
  4. Robertson، David (2007)۔ The Routledge Dictionary of Politics۔ Routledge Taylor and Francis Group۔ ص 159۔ ISBN:978-0-415-32377-2
  5. "Egalitarianism". Encyclopædia Britannica (انگریزی میں). Retrieved 2022-10-06.