مسجد ذوالحلیفہ یا مسجد شجرہ مدینہ سے آنے والے حاجیوں اور زائرین کی میقات ہے۔ یہاں پر مسجد ذوالحلیفہ بھی موجود ہے جسے مسجد شجرہ بھی کہا جاتا ہے۔


ذوالحلیفہ
Dhu'l-Hulayfah
مسجد ذوالحلیفہ یا ابیار علی، مدینہ منورہ، سعودی عرب
مسجد ذوالحلیفہ یا ابیار علی، مدینہ منورہ، سعودی عرب
عرفیت: میقات
ذوالحلیفہ کا مدینہ کے قریب محل وقوع
ذوالحلیفہ کا مدینہ کے قریب محل وقوع
ملکسعودی عرب
صوبہمدینہ
منطقۂ وقتمتناسق عالمی وقت+03:00 (UTC+3)

یہ مسجد وادی عقیق کے مغربی سمت میں مسجد نبوی شریف سے تقریباً بارہ (12) کیلو میٹر کی دوری پر ذوالحلیفہ میں واقع ہے، جسے ابیار علی بھی کہتے ہیں۔ اس کی پہلی تعمیر حضرت عمر بن عبد العزیز (87-93ھ/706-712ء) کے عہد امارت میں انجام پائی۔ بعد کی صدیوں میں متعدد بار اس کی تجدید ہوتی رہی، سب سے آخری توسیع خادم حرمین شریفین شاہ فہد کے دور میں ہوئی، جس میں اس کے رقبہ میں کئی گنا اضافہ کیا گیا اور مسجد سے متعلق ضروری اشیاء کی تعمیر بھی کی گئی۔ اس کی موجودہ پیمائش کا رقبہ 6000 مربع میٹر ہے۔ دالانوں کے دو حصے بنائے گئے ہیں جن کے درمیا ن میں کھلا ہوا صحن رکھا گیا ہے اس صحن کا رقبہ بھی تقریباً ایک بزار مربع میٹر ہے۔ اس میں کمان نما لمبے قبے بھی چھوڑے گئے ہیں اور ایک خوبصورت منفرد انداز کا منارہ بھی تعمیر کیا گیا ہے جس کی بلندی 64 میٹر ہے, مسجد سے ملحق غسل اور وضو کرنے کے لیے نیز احرام پہننے وغیرہ کی سہولت کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ حمام بنائے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی پارکنگ کا بھی معقول انتظام ہے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ Jump up to:a b
  2. ^ Jump up to:a b
  3. ^ Jump up to:a b "Dhul Hulayfah Masjid - 3D Virtual Tour". www.3dmekanlar.com. Retrieved 2020-08-09.