مسجد طوبیٰ

پاکستان کی سب سے زیادہ قطر کے گنبد والی مسجد
(مسجد طوبٰی سے رجوع مکرر)

طوبیٰ مسجد پاکستان کے شہر کراچی میں واقع ایک خوبصورت مسجد ہے، جو مقامی سطح پر گول مسجد کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ مسجد طوبیٰ 1969ء میں کراچی کی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں کورنگی روڈ کے قریب تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد طوبیٰ غالباً اتنے بڑے گنبد کی حامل دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ یہ کراچی کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ لوگ دور و نزدیک سے اس دیدہ زیب مسجد کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔

مسجد طوبیٰ‎
بنیادی معلومات
مذہبی انتساباسلام
ضلعکراچی
صوبہسندھ
ملکپاکستان
مذہبی یا تنظیمی حالتمسجد
تعمیراتی تفصیلات
معمارڈاکٹر بابر حمید چوہان
نوعیتِ تعمیرمسجد
طرز تعمیراسلامی معماری
سنہ تکمیل1969
تفصیلات
گنبد1
گنبد کا قطر (خارجی)72 میٹر
مینار1
مینار کی بلندی70 میٹر
فائل:Tooba mosque.jpg
طوبٰی مسجد، کراچی

طرز تعمیر

ترمیم

مسجد طوبیٰ کو خالص سفید سنگ مرمر سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے گنبد کا قطر 72 میٹر (236 فٹ) ہے اور یہ بغیر کسی ستون کے صرف بیرونی دیواروں پر کھڑا ہے۔ مسجد طوبیٰ کا واحد مینار 70 میٹر بلند ہے۔

گنجائش

ترمیم

عبادت گاہ کے مرکزی وسیع و عریض کمرے میں 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔