مسجد طوبیٰ
پاکستان کی سب سے زیادہ قطر کے گنبد والی مسجد
طوبیٰ مسجد پاکستان کے شہر کراچی میں واقع ایک خوبصورت مسجد ہے، جو مقامی سطح پر گول مسجد کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ مسجد طوبیٰ 1969ء میں کراچی کی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں کورنگی روڈ کے قریب تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد طوبیٰ غالباً اتنے بڑے گنبد کی حامل دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہے۔ یہ کراچی کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ لوگ دور و نزدیک سے اس دیدہ زیب مسجد کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں۔
مسجد طوبیٰ | |
---|---|
بنیادی معلومات | |
مذہبی انتساب | اسلام |
ضلع | کراچی |
صوبہ | سندھ |
ملک | پاکستان |
مذہبی یا تنظیمی حالت | مسجد |
تعمیراتی تفصیلات | |
معمار | ڈاکٹر بابر حمید چوہان |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
طرز تعمیر | اسلامی معماری |
سنہ تکمیل | 1969 |
تفصیلات | |
گنبد | 1 |
گنبد کا قطر (خارجی) | 72 میٹر |
مینار | 1 |
مینار کی بلندی | 70 میٹر |
طرز تعمیر
ترمیممسجد طوبیٰ کو خالص سفید سنگ مرمر سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے گنبد کا قطر 72 میٹر (236 فٹ) ہے اور یہ بغیر کسی ستون کے صرف بیرونی دیواروں پر کھڑا ہے۔ مسجد طوبیٰ کا واحد مینار 70 میٹر بلند ہے۔
گنجائش
ترمیمعبادت گاہ کے مرکزی وسیع و عریض کمرے میں 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔