مسجد مریم ام عیسی
مسجد مریم ام عیسی (انگریزی: Mary, Mother of Jesus Mosque) ایک مسجد ہے جو متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابوظہبی شہر کے ایک مرکزی محلے المشرف میں واقع ہے۔ اسے 1989ء میں محمد بن زید مسجد کے طور پر بنایا گیا تھا اور امارت ابوظبی کے حکمران محمد بن زايد آل نہيان کے نام پر رکھا گیا تھا۔
مسجد مریم ام عیسی Mary, Mother of Jesus Mosque | |
---|---|
مسجد مريم أم عيسى | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 24°27′00″N 54°23′09″E / 24.449917°N 54.385806°E |
مذہبی انتساب | اہل سنت |
ملک | متحدہ عرب امارات |
ملکیت | حکومت |
تعمیراتی تفصیلات | |
نوعیتِ تعمیر | مسجد |
سنگ بنیاد | 1989 |
تفصیلات | |
مینار | 4 |
14 جون 2017ء کو محمد بن زايد آل نہيان نے مسجد کا نام بدل کر "مسجد مریم ام عیسی" رکھنے کا فیصلہ کیا۔ یہ تبدیلی متحدہ عرب امارات میں مذاہب کے درمیان بقائے باہمی کی اقدار کی مثال کے طور پر کی گئی ہے اور ساتھ ہی مریم بنت عمران جو بنی عیسی ابن مریم کی والدہ ہیں اور اسلام میں ایک قابل احترام شخصیت ہیں۔ [1]