مشتاق گزدر

پاکستان فلمساز، محقق

مشتاق گزدر (انگریزی: Mushtaq Gazdar) (پیدائش: 1940ء - وفات: 15 نومبر، 2000ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز فلمساز، مصنف، محقق اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سیکریٹری تھے۔ وہ دستاویزی فلمیں بنانے میں اختصاص رکھتے تھے۔

مشتاق گزدر
معلومات شخصیت
پیدائش 1940ء
کراچی، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان)
وفات نومبر 15، 2000(2000-11-15)ء
کراچی، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ فلم ہدایت کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت فلمساز، محقق، مصنف
کارہائے نمایاں
  • Pakistani Cinema: 1947-1997
  • They are Killing the Horse (1978)
  • Ten Days of Lamentation (1984)
  • Concert on Footpath (1986)
  • Shattered Dreams - Jaeyain to Jaeyain Kahan (2000)
  • گرہستن
  • آنسوؤں کا سمندر
صنف دستاویزی فلم
اعزازات
صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی پاکستان کا پرچم
ٹیمپیرے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا گرانڈ پرکس ایوارڈ فن لینڈ کا پرچم
IMDB پر صفحات[1]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حالات زندگی

ترمیم

مشتاق گزدر 1940ء کوکراچی، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ وہ دستاویزی فلمیں بنانے میں اختصاص رکھتے تھے اور انھوں نے 175 سے زیادہ مختصر فلمیں، دستاویزی فلمیں اور نیوز ریلز بنائی تھیں۔ انھوں نے طویل دورانیے کا ایک کھیل گرہستن اور ایک ڈراما سیریل آنسوؤں کا سمندر بھی بنایا تھا۔ انھوں نے متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل کیے تھے جن میں نگار پبلک فلم ایوارڈ،فن لینڈ کا ٹیمپیرے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا گرانڈ پرکس ایوارڈ اور 14 اگست، 1990ء کو عطا کیا جانے والا صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی شامل تھا۔[2]۔

وہ پاکستانی فلمی صنعت کی تاریخ پاکستان سنیما (1947ء تا1977ء) کے مصنف تھے اور زندگی کے آخری ایام میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سیکریٹری کے عہدے پر فائز تھے۔[2]

وفات

ترمیم

مشتاق گزدر 15 نومبر، 2000ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ربط: https://www.imdb.com/name/nm0311072/ — اخذ شدہ بتاریخ: 29 جولا‎ئی 2019
  2. ^ ا ب پ ص 866، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء