معالجاتی تحویرِ وراثہ (therapeutic gene modulation) سے مراد کسی بھی جاندار کے جسم میں موجود کسی وراثے کے افعال میں کی جانے والی معالجاتی تحویر یا ترمیم و رد و بدل کی ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی سرطانی وراثے (oncogene) کی فعالیت یا activity کسی انسان میں حد سے تجاوز کر گئی ہو اور اس کی وجہ سے یا تو مرض سرطان پیدا ہونے کا امکان ہو یا پیدا ہو چکا ہو تو اس سرطان کا باعث بننے والے وراثے کی بڑھی ہوئی فعالیت کو معالجاتی تحویر کی مدد سے کم کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی وراثے یا gene کی فعالیت سے سالماتی حیاتیات و وراثیات میں مراد اس سے بننے والے mRNA اور پھر اس کے انتساخ (transcription) سے پیدا ہونے والے لحمیہ کی پیدائش کی لی جاتی ہے اور اس فعالیت کو (یعنی DNA سے لحمیہ بننے کے عمل کو) اس مخصوص وراثے کی تعبیر (expression) کا نام دیا جاتا ہے۔ تو اب اگر کوئی ایسا طریقۂ تحویر اختیار کیا جاوے کہ جو اس بڑھی ہوئی سرطانی وراثے کی تعبیر کو کم کر سکتا ہو تو اس طریقۂ کار کو معالجاتی تحویر وراثہ کہا جاتا ہے۔

طریقۂ کار

ترمیم

اس مذکورہ بالا معالجے اور وراثی معالجے میں گو بعض سائنس دان تفریق کرتے ہیں اور ان کے مطابق وراثی معالجہ اصل میں براہ راست کسی بیماری کا موجب بننے والے وراثے کی درستی کرتا ہے جبکہ تحویر وراثہ میں اس کے لیے کوئی بیرونی طور پر تالیف شدہ سالمہ (جو لحمیہ بھی ہو سکتا ہے) جسم میں داخل کیا جاتا ہے؛ اس وضاحت کے باوجود یہ بات اپنی جگہ حقیقت ہے کہ تحویر وراثہ اصل میں وراثی معالجے (gene therapy) کی ہی ایک ذیلی قسم ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی سرطانی وراثے کی حد سے بڑھی ہوئی تعبیر کو کم کرنا مقصود ہو تو اس معالجے کی خاطر ؛ اس وراثے کے mRNA کو حدف بناتے ہوئے اس کا تکمیلی یا complementary ایک siRNA بنا کر RNAi کو متحرک کیا جا سکتا ہے اور یہ interference پھر اس سرطانی وراثے کی تعبیر یا فعالیت کو کم کر دیتا ہے اور اس کی سکوت وراثہ (gene silencing) کا موجب بنتا ہے۔ حیاتی طرزیات کی ایک اور طراز جو اس تحویر وراثہ میں استعمال کی جا سکتی ہے وہ مصنوعی عاملین انتساخ (artificial transcription factors) کی طرز ہے۔ یہ مخصوص طور پر تیار کردہ مصنوعی عاملین انتساخ جب خلیات میں داخل ہوجائیں تو عمل انتساخ کی تضبیط میں معاون ہو سکتے ہیں؛ یعنی ان کی مدد سے کسی بھی وراثے کی تعبیر نا صرف بڑھائی جا سکتی ہے بلکہ کسی وراثے کی بڑھی ہوئی تعبیر گھٹائی بھی جا سکتی ہے

مزید دیکھیے

ترمیم