معاونت:تنازع ترمیم
(معاونت:تنازعہ ترمیم سے رجوع مکرر)
ویکیپیڈیا میں تنازع ترمیم کا مفہوم یہ ہوتا ہے کہ ایک ہی وقت اور ایک ہی صفحہ میں ایک سے زائد صارفین ترمیم کریں۔ ایسے موقع پر تنازع ترمیم کا پیغام آتا ہے، اور ترمیم محفوظ نہیں ہوتی اور دو خانے ایک دوسرے کے نیچے ظاہر ہوتے ہیں جن میں سے اوپر کے خانہ میں صفحہ کا حالیہ محفوظ متن جبکہ نیچے کے خانہ میں صارف کے جانب سے کی جانی والی ترامیم نظر آتی ہیں۔
طریقہ حفاظت
ترمیمیہ صورت اکثر اس وقت پیش آتی ہے جب صارف کسی صفحہ پر دیر تک ترامیم کرتا رہے، چنانچہ اس صورتحال سے بچنے کے لیے سانچہ {{زیر تعمیر}} چسپاں کردیں۔ اس کے بعد صفحہ کے آغاز میں درج ذیل اعلان نظر آئے گا:
یہ صفحہ معاونت یا قطعہ توسیع یا بہتری کے مراحل سے گزر رہا ہے۔ آپ بھی اضافہ یا ترامیم کر کے اس کی تعمیر میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ اگر یہ صفحہ پچھلے کئی دنوں سے ترمیم نہیں کیا گیا تو برائے مہربانی یہ سانچہ نکال دیں۔ اس صفحہ میں آخری ترمیم 9 سال قبل Obaid Raza (تبادلۂ خیال| شراکتیں) نے کی۔ (تازہ کریں) |