معاونت:کتاب
یہ ویکیپیڈیا پر موجود مقالات کو پی ڈی ایف صورت میں اپنے پاس کتاب بنا کر محفوظ کرنے کی سہولت سے متعلق معلومات اور طریقہ کار ہے۔
بہترین کتاب بنانے کے لیے تجاویزموضوع اور عنوانترمیمویکیپیڈیا سے کتابیں بنانے کی تقریبا کوئی حد مقرر نہیں۔ ایک اچھی کتاب ایک خاص موضوع پر مرتکز ہوتی ہے اور اس کا ممکن حد تک احاطہ کرتی ہے۔ ایک بامعنی عنوان سے دوسرے صارفین کو کتاب کے مواد کو درست کرنے میں مدد ملتی ہے۔ حدترمیمکتابیں بنانے کے لیے مضامین کی تعداد کو ایک مناسب حد تک ہونا چائیے۔ایک مضمون کافی نہیں ہے، لیکن 500 سے زاہد صفحات سے شاید کتاب بڑی ہو جائے گی۔ اور اس سے کچھ مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
وضعترمیماگر آپ کی کتاب کا کوئی خاص موضوع نہیں (اگر مختلف موضوعات پر مضامین چن کر کتاب بنا رئے ہیں) تو بھی بامعنی عنوان اور کتاب کے صفحات کی حد ہونی چائیے۔ ایسی صورت میں کیمونٹی اسے کتابوں کی فہرست میں شامل کرنے پر ضرور غور کرے گی۔ |
قدم بہ قدم رہنمائی
ترمیمچار آسان مراحل سے ویکیپیڈیا کے مضامین سے کتاب بنانے کا طریقہ کار۔کتابیں پی ڈی ایف یا او ڈی ایف میں بنائی جا سکتی ہیں۔
پہلا مرحلہ: کتاب ساز کے آلہ کو فعال کریں
ترمیمدوسرا مرحلہ:مضامین کا انتخاب کریں
ترمیمکسی مضمون یا زمرے کو شامل (منتخب) کرنے پر عبارت بدل کر اس طرح نظر آنے لگے گی، اگر آپ اس مضمون یا زمرے میں غلطی سے منتخب کر چکے ہیں، یا کسی دوسری وجہ سے اسے اپنی کتاب سے نکالنا چاہتے ہیں، تو اس صفحہ کو اپنی کتاب سے ہٹائیں پر عبارت پر کلک کرنے سے وہ مضمون/ زمرہ آپ کے منتخب کردہ مضامین کی فہرست سے نکل جائے گا۔
زمرے میں موجود تمام مضامین کو ایک ساتھ شامل کریں
ترمیماگر آپ کسی زمرے والے صفحہ پر جاتے ہیں تو، آپ کو یہ عبارت اس زمرہ کو اپنی کتاب میں شامل کریں نظر آئے گی۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ ایک کلک سے زمرہ میں موجود سارے مضامین کو ایک ساتھ کتاب میں شامل کر سکتے ہیں۔
مضمون میں موجود دوسرے مضامین کو ان کے روابط سے ہی شامل کرنا
ترمیمآپ جب بھی کسی مضمون میں جاتے ہیں تو، آپ کو کچھ الفاظ نیلے رنگ میں نظر آتے ہیں۔ یہ اصل میں وہ عنوانات و موضوعات ہوتے ہیں، جن پر ویکیپیڈیا پر مضمون موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے فارہ (ماؤس) کے تیر (کرسر) کو اس نیلے ربط پر لے جائیں تو آپ کو یہ عبارت مربوط ویکی صفحہ کو اپنی کتاب میں شامل کریں نظر آئے گی، آپ اگر اسے شامل کرنا چائیں تو، اس پر ایک کلک کرنے سے یہ بھی آپ کی کتاب میں شامل ہو جائے گا۔
تجویز برائے صفحات
ترمیم(ہم نے آزمائش کے لیے کرکٹ عالمی کپ کے مضامین منتخب کیے ہیں، آپ اپنی ضرورت کے تحت مضامین کا انتخاب کریں۔)
تیسرا مرحلہ:اپنی کتاب کی نمائش دیکھیں اور کتاب کو محفوظ کریں یا زیر اثقال
ترمیم
1: منتخب کردہ مواد کی مناسبت سے عنوان دیں،
- جیسے کرکٹ عالمی کپ.
2: ذیلی عنوان اگر دینا چائیں تو وہ دیں.
- جیسے تاریخ و اعداد شمار.
3: صفحہ کا حجم (سائز) منتخب کریں.
- جیسے اے-4 (A4) یا اس سے بڑا.
4: کالم کی تعداد 1 یا 2 منتخب کریں.
- اس سے آپ کی کتاب کا ہر صفحہ دوکالمی ہو جائے گا۔ جیسے عام طور پر ماہانہ رسائل و جراہد میں آپ دیکھتے ہیں.
5: باب تخلیق سے آپ مناسب عنوانات کے ابواب بنا سکتے ہیں۔
- جیسے کرکٹ کی تاریخ ، اعداد شمار وغیرہ.
6: ابجدی ترتیب سے آپ کے منتخب کردہ مضامین کے عنوان الفا بائی ترتیب سے ہو جائیں گئے۔
- آپ اپنی کتاب کے موضوع کو مد نظر رکھ کر ہی اس کا استعمال کریں۔
7: خبر دار:تصفیہ کتاب سے آپ اپنے تمام کام کو ختم کر سکتے ہیں، اسطرح آپ کے منتخب کیے ہوئے تمام صفحات ختم ہو جائیں گئے۔
- 8: یہاں پر دو اختیار (آپشن) ہیں، ایک کسی مضمون کو ختم کرنے کا، دوسرا منتخب کردہ مضمون کے ویکی پیڈیا کے صفحہ پر جانے کا ربط۔
- 9: یہاں پر آپ کرسر کو کسی مضمون کے عنوان پر رکھ کے اوپر یا نیچے اس کی جگہ تبدیل کر سکتے ہیں۔
- 10: طلب بطور مطبوعہ کتاب: یہاں سے آپ اپنی کتاب کو کاغذ اور جلد بندی کے ساتھ گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں، لیکن اس کے لیےآپ کو قیمت ادا کرنا ہو گی۔
- 11: ڈاونلوڈ بشکل پی ڈی ایف: پر کلک کرنے سے کتاب آپ کے کمپیوٹر میں محفوظ ہو گی۔
- 12اور 13: یہاں پر دو خانے ہیں، پہلے میں آپ کو مقام کا اندراج کرنا ہے۔ اس صورت میں کتاب اردو ویکی پر ہی آپ کے صارف صفحہ کے ایک ذیلی صفحہ پرمحفوظ ہو گی۔ دوسرے آپشن : ویکیپیڈیا کتب سے کتاب؟
- جیسے صارف:آپ کا نام/کتب/مقام کا نام جو بھی آپ رکھیں گے۔
کتاب ساز کو کسی بھی وقت ختم کرنا/ روکنا
ترمیم- اس کے بعد صفحہ تبدیل ہو کر اس طرح نظر آئے گا: