معبد بن عباد غزوہ بدر میں شریک قبیلہ خزرج کے انصار صحابی ہیں۔
ان کا نسب معبد بن عباد بن قشیر (تینوں(ابن مندہ ابو نعیم ابن عبد البر) نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہے ابن کلبی نے معبد بن عبادہ بن فلاں (ابن کلبی کو اس کا نام معلوم نہیں ہو سکا) ابن فدم بن سالم بن مالک بن سالم الحبلی بن غنم بن عوف بن خزرج: ابو حمیضہ کُنیت تھی۔ ابو جعفر بن سمین نے باسنادہ یونس سے انھوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے غزوہ بدر انصار کے بنو جزء بن عدی بن مالک اور ابو حمیضہ معبد بن عباد بن قشیر سے روایت کی ہے۔ ابو عمر اس لفظ کو خَمِیْصَہ اور ابن اسحاق حُمَیضہ پڑھتے ہیں۔ امیر نے ان کا سلسلۂ نسب یوں لکھا ہے: ابو حمیضہ معبد بن عباد بن قشیر بن فدم بن سالم بن غنم انصاری۔ ابن اسحاق نے ابراہیم بن سعد کی روایت سے لکھا ہے کہ معبد بن عباد غزوۂ بدر میں شامل تھے۔ اسی طرح یحییٰ بن سعید اموی نے ابنِ اسحاق سے یہ روایت نقل کی ہے۔ ابن قداح نے ان کی کنیت تو ابو حمیضہ ہی لکھی ہے، لیکن سلسلۂ نسب میں اختلاف کیا ہے اور معبد بن عمارہ لکھا ہے۔ لیکن یہ غلط ہے۔ واقدی نے ان کا سلسلۂ نسب تو اسی طرح بیان کیا ہے مگر کنیت ابو خمیصہ لکھی ہے۔ ۔ [1]

معبد بن عباد
معلومات شخصیت

حوالہ جات

ترمیم
  1. اسد الغابہ جلد8صفحہ 223 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور