معلم شفیق ماہ محرم 1295 ہجری، جنوری 1878 سے حیدرآباد سے شائع ہونے والا ہفتہ وار اخبار تھا۔ اس کے بانی مولوی محب حسین تھے۔ ریاضیات، طبیعیات، الٰہیات، تجارت، اخلاق، طب، تاریخ، جغرافیہ، ادب، کیمیا، نباتیات اور معدنیات وغیرہ سے جڑے مضامین اس میں شامل تھے۔ چند مہینے ہفتہ واری رہنے کے بعد وہ ایک ماہنامہ بن گیا۔ رجب 1302 ہجری میں اس کی اشاعت بند ہوگئ۔[1]

معلم شفیق
مدیرمحب حسین

حوالہ جات

ترمیم
  1. حیدرآباد کے ادبی رسائل آزادی کے بعد سے حال تک: مقالہ برائے ایم فل، ڈاکٹرمحمد ناظم علی،گونج پبلی کیشنز، نظام آباد(2010)، صفحہ 28