مفتی برکت اللہ
مسلمان عالم
عبد القادر برکت اللہ برطانیہ سے عالم دین اور 2007 سے ورلڈ اسلامک فورم کے سیکرٹری جنرل ہیں۔
مفتی برکت اللہ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
شہریت | بھارت مملکت متحدہ |
||||||
مناصب | |||||||
سیکرٹری جنرل | |||||||
آغاز منصب 2007 |
|||||||
در | ورلڈ اسلامک فورم | ||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | دار العلوم دیوبند | ||||||
پیشہ | مفتی ، عالم | ||||||
شعبۂ عمل | معاشیات ، فنانس | ||||||
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمبرکت اللہ کا تعلق ہندوستان میں ممبئی کے علاقے بھیونڈی سے ہے، وہ دارالعلوم دیوبند کے کے فضلا میں ہے، وہ کافی عرصے سے لندن میں مقیم ہیں، وہ ابراہیم کمیونٹی کالج، وائیٹ چیپل، لندن میں اسلامی فقہ پڑھاتے ہیں۔ مئی 2007 میں وہ زاہد الراشدی کے بعد ورلڈ اسلامک فورم کے سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔[1][2]
برکت اللہ جن کا معاشیات اور مالیات میں مضبوط پس منظر ہے۔ وہ متعدد اسلامی مالیاتی اداروں کی شریعہ نگران کمیٹیوں کے رکن ہیں جن میں یونائیٹڈ نیشنل بینک، عرب بینکنگ کارپوریشن لندن کے البرق اور لائیڈز ٹی ایس بی شامل ہیں۔ وہ اسلامی شریعہ کونسل کے رکن بھی ہیں۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "مولانا مفتی برکت اللہ کا دورۂ پاکستان - ادارہ"۔ alsharia.org
- ↑ "Mufti Abdul Qadir Barkatulla"
- ↑ "Mufti Abdul Kadir Barkatulla"۔ islamicmarkets.com