مفتی محمد طیب ارشد فخر اہل سنت کے بے باک اور بے لوث شخصیت کے مالک دین متین کی خدمات میں ہمہ تن مصروف انداز تدریس میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

مفتی محمد طیب ارشد
معلومات شخصیت
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
فقہی مسلک حنفی

ولادت ترمیم

مفتی محمد طیب ارشد ضلع بھکر کے مشہور قصبہ کلورکوٹ میں 1964ء میں پیدا ہوئے آپ کے والد گرامی علامہ محمد حنیف اپنے علاقہ کے ممتاز رہنما اور معزز لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔

تعلیم ترمیم

آپ کے والد صاحب کو اللہ تعالی نے دینی جذبہ عطا کیا تھا مفتی محمد طیب ارشدکو دینی تعلیم کے لیے وقف فرمایا جن علما و شیوخ سے فیض علم حاصل ہوا اور جس محبت اور لگن سے انھوں نے کسب فیض کیا اس کی مثال نہیں ملتی جامعہ مظہریہ امدادیہ بندیال میں تعلیم حاصل کی اور پھر ساتھ ہی اساتذہ کی مسند پر بیٹھ کر عرصہ تین سال تھا علوم و فنون کی کتب متداولہ محنت سے پڑھائیں،

القابات و خطابات ترمیم

جامع المعقول والمنقول، بدر المعلمین ،شیخ الجامعہ الاسلامیہ تھون سراے عالمگیر

تدریسی خدمات ترمیم

مدرسہ اسلامیہ تھون سراے عالمگیر میں صدر مدرس ہیں اور جامعہ عرفان العلوم مدنی عیدگاہ کلورکوٹ ضلع بھکر کے مہتمم ہیں کلورکوٹ کی تین مساجد میں خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے ہیں۔

سلسلہ بیعت ترمیم

زما نہ کا شہرہ آفاق آستانہ عالیہ گولڑہ شریف سے سلسلہ بیعت ہے۔

تصانیف ترمیم

اب تک مفتی صاحب کی تصانیف جو منظر عام پر آچکی ہیں ان میں

  • دعا بعد نماز جنازہ
  • الفرقان فی جہر ذکر الرحمن
  • العرفان فی حیلۃالرحمت و الغفران[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. قرہ عیون الاقیال فی تذکرہ فضلا البندیال،صفحہ406،مفت غلام محمد بندیالوی،جامعہ مظہریہ امدادیہ بندیال