الملفوظ
الملفوظ[1] یا ملفوظات اعلیٰ حضرت اردو زبان میں ایک کتاب ہے، جسے مفتی اعظم ہند مصطفٰی رضا خان قادری نے ترتیب دیا ہے۔ اس میں امام احمد رضا خان [2]سے پوچھے گئے زبانی سوالات اور اُن کے جوابات درج ہیں۔ یہ سوالات خود مفتی اعظم ہند[3] نے کیے تھے اور تقریباً تین سال کے دوران میں پوچھے گئے سوال و جواب کا مجموعہ ہے۔ یہ کتاب چار حصوں پر مشتمل ہے اسے ہندوستان اور پاکستان میں کئی پبلشرز نے کئی بار شائع کیا ہے۔ مکتبۃ المدینہ نے پاکستان میں اس کتاب کے چاروں حصوں (اردو) کو اکٹھا ایک جلد میں شائع[4] کیا ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقا سے اس کا انگریزی میں ترجمہ چھپا ہے۔ یہ ترجمہ جناب عبدالہادی القادری نے کیا ہے۔[5][6][7][8]
الملفوظ | |
---|---|
(اردو میں: الملفوظ) | |
مصنف | احمد رضا خان |
موضوع | اسلام ، سفرنامہ ، فتوی |
ناشر | مکتبۃ المدینہ |
ریختہ | al-malfooz-part-002-ahamd-raza-khan-raza-ebooks |
درستی - ترمیم |
ملفوظات اعلیحضرت کے اس علمی خزانے میں تقریباً 610 سوالات اور ان کے جوابات ہیں، جن میں تقریباً 194 آیات قرآنی 306 احادیث مبارکہ اور 157 حکایات شامل ہیں، چاروں حصوں کی جداگانہ تفصیل ملاحظہ فرمائیں، [10]
باب
حصہ |
سوالات
جوابات |
ایات قرآنی
احادیث |
حکایات |
---|---|---|---|
حصہ اول | 219 سوال جواب |
63
75 |
29 |
حصہ دوم | 94 سوال جواب | 43
99 احادیث |
81 |
حصہ سوم
حصہ چہارم |
221
176 |
44 آیت
60 احادیث 44 72 احادیث |
27 حکایت
20 حکایات |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ Al Malfooz Ala Hazrat, Mustafa Raza Khan Qadri Barelvi, الملفوظ اعلیٰ حضرت
- ↑ امام اہلسنت تاج دار بریلوی، امام احمد رضا خان بریلوی
- ↑ شہزادہ اعلیحضرت ، حضور مفتی اعظم ہند، مولانا محمد مصطفٰی رضا خان بریلوی، آپ امام احمد رضا خان بریلوی کے لخت جگر ہیں، 1893ء پیدائش ہے، آپ والد ماجد کے نقش قدم پر چلتے رہے، عظیم الشان شخصیت کے مالک اور عملی دنیا میں بڑا نام پیدا کیا، 1981ء وفات پائی،
- ↑ دو ہزار نو میں
- ↑ Imam Ahmed Raza Academy | Shaykh ‘Abd al-Hadi al-Qaderi Radawi
- ↑ "Urdu Document - امام احمد رضا اور تحقیق اہرامِ مصر :۔۔ -- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->"۔ 24 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2015
- ↑ http://www.islamimehfil.com/topic/21596-al-malfuz-al-sharif-complete-english/
- ↑ "Account Suspended"۔ 27 اگست 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2015
- ↑ ملفوظات اعلیحضرت، مکتبہ المدینہ
- ↑ تمام حوالہ جات کتاب ملفوظات اعلیحضرت صفحہ نمبر 51 پر درج ہیں، مکتبہ المدینہ 2009ء