ملک راج سرف
لالہ ملک راج سرف ایک بھارتی صحافی اور مصنف تھے۔[1] وہ اردو صحافت کے آغاز کی اپنی کوششوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔[2] ان کی پیدائش 8 اپریل 1894 کو بھارت کی ریاست سمبا ضلع میں دیانند سرف اور جمنادیوی کے گھر میں ہوئی تھی۔ وہ جموں کے گورنمنٹ گاندھی میموریل سائنس کالج سے فارغ التحصیل ہوئے تھے۔[2] انھوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز پنجاب کے قوم پرست اخبار بندے ماترم کے ذیلی مدیر کے طور پر کی تھی۔ یہاں کچھ وقت کام کرنے کے بعد وہ 1924 میں کشمیر واپس آئے تاکہ اپنا روزنامہ رنویر شائع کریں اور رتن کے نام سے اپنا رسالہ شروع کریں۔[2]
ملک راج سرف | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 8 اپریل 1894 سمبا، کشمیر، بھارت |
وفات | 21 فروری 1989 ممبئی، مہاراشٹرا، بھارت |
اولاد | وید راہی |
والدین | دیانند سرف جمنا دیوی |
عملی زندگی | |
پیشہ | صحافی، مصنف |
وجہ شہرت | اردو صحافت |
اعزازات | |
پدماشری | |
درستی - ترمیم |
سرف کئی مضامین اور کتابوں کے مصنف تھے۔ ان میں میری پاکستان یاترا، انسانیت ابھی زندہ ہے اور نگاہِ رنویر شامل ہیں۔[2][3] میری پاکستان یاترا جس میں ان کے سفر پاکستان کا تفصیلی تذکرہ تھا، جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز کی جانب 1980 کی بہترین کتاب کے طور پر منتخب ہوئی تھی۔[2] ان کی خودنوشتہ سوانح عمری 1967 میں بہ زبان انگریزی Fifty years as a journalist چھپی تھی۔[4] سرف ڈوگری زبان میں چھپی پہلی سوانح عمری شیرڈُگر لالہ ہنس راج مہاجن جیون کتھا کے مصنف تھے جو 1968 میں منظرعام پر آئی تھی۔[5] انھیں بھارت کا چوتھا اعلٰی ترین شہری اعزاز پدماشری حکومتِ ہند کی جانب سے 1976 میں عطا کیا گیا تھا۔[6]
ملک راج آنند کا انتقال 21 فروری 1989 کو 94 کی عمر میں ممبئی میں اپنے بیٹے وید راہی کے گھر پر ہوا تھا۔ ان کے فرزند بالی وُڈ کی ایک نامور فلمی شخصیت اور ویر ساورکر کے ہدایت کار ہیں۔[7]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Open Library Profile"۔ Open Library۔ 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 22, 2015
- ^ ا ب پ ت ٹ "Lion of Duggar land"۔ Daily Excelsior۔ 8 اپریل 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 22, 2015
- ↑ Mulk Raj Saraf (1980)۔ Meri Pakistan yatra۔ Raj Mahal۔ ASIN:B0000CRND7۔ مؤرشف من الأصل في 2018-12-26۔ اطلع عليه بتاريخ 2015-08-15
- ↑ Mulk Raj Saraf (1967)۔ Fifty years as a journalist۔ Rajmahal۔ ص 183
- ↑ K. M. George (1992)۔ Modern Indian Literature, an Anthology: Surveys and poems۔ Sahitya Akademi۔ ص 1148۔ ISBN:9788172013240۔ مؤرشف من الأصل في 2018-12-26۔ اطلع عليه بتاريخ 2015-08-15
- ↑ "Padma Shri" (PDF)۔ Padma Shri۔ 2015۔ 15 نومبر 2014 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ June 18, 2015
- ↑ "Ved Rahi"۔ IMDB۔ 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ جون 22, 2015