ملک محمد احمد خان

پاکستان میں سیاستدان

ملک محمد احمد خان، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 2002 سے 2007 تک، مئی 2013 سے مئی 2018 تک اور دوبارہ اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔

ملک محمد احمد خان
معلومات شخصیت
پیدائش 29 نومبر 1971ء (53 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قصور  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی[1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
15 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی پی-176 
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب 
عملی زندگی
مادر علمی یونیورسٹی آف بکنگھم  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم ترمیم

ملک محمد احمد خان 29 نومبر 1971 کو قصور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ملک محمد علی خان 1972-77 کے دوران رکن پنجاب اسمبلی ، 1985-94 کے تک بطور سینیٹراور 1986-88 کے دوران بطور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ رہے۔ ملک محمد احمد خان نے بیچلر آف لاز (آنرز) کی ڈگری حاصل کی ہے جو انھوں نے 1998 میں بکنگھم یونیورسٹی سے حاصل کی تھی۔ [2]

سیاسی کیریئر ترمیم

ملک محمد احمد خان 2002 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 179 (قصور-V) سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 21,728 ووٹ حاصل کیے اور آزاد امیدوار نوید ہاشم رضوی کو شکست دی۔ [3] انھوں نے جنوری 2012 میں پاکستان مسلم لیگ (نواز) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔[4] وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 179 (قصور-V) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ انھوں نے 45,012 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان پیپلز پارٹیکے امیدوار ملک خرم سلیم کو شکست دی۔ [5] وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی 176 (قصور-III) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ وہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں خصوصی کمیٹی نمبر 3، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی-II کے رکن بھی رہے۔

حوالہ جات ترمیم

  1. https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1422
  2. "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2018 
  3. "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018 
  4. "Ex-Senate chairman, others join N"۔ The Nation۔ 26 January 2012 
  5. "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 01 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018