ڈاکٹرمنصورخوشتر : (پیدائش 3 مارچ، 1986)- بھارت کی ریاست بہار، ضلع دربھنگہ کی ایک ادبی صحافی شخصیت جو اردو ادب اور صحافت کو بڑی ہی خوش مزاجی کے ساتھ انجام دینے والی شخصیتوں میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر منصور خوشتر
پیدائش03 مارچ 1986ء
دربھنگہ بہار، انڈیا
رہائشدربھنگہ , بہار
اسمائے دیگرمنصور خوشتر
پیشہادیب، صحافی، فزیوتھیراپسٹ
آجرقومی تنظیم اور رضاکارانہ ادبی خدمات
وجہِ شہرتشاعری ، صحافت، سماجی خدمات
مذہباسلام

بچپن اور تعلیم

ترمیم

اردو ادب میں یم اے اور فزیوتھیراپی میں ڈاکری۔ مگر اردو ادب اور صحافت سے بے لوث لگاؤ۔

ادبی اور صحافی سفر

ترمیم

انھوں نے صحافت 2000ءسے شروع کیا۔ سہ ماہی مجلہ (اُردو) دربھنگہ ٹائمز کی اشاعت2005 سے شروع کیا۔ ہندی اخبار ہندی اخبار، دربھنگہ خبر، اُردو اخبار دربھنگہ ٹائمس، پندرہ روزہ میں بھی خدمات انجام دئے۔ سماجی خدمات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے آ رہے ہیں۔ کئی اداروں سے منسلک بھی اور سرپرست بھی۔ مثلاً، مسلم بیداری کارواں ،بہار، انجمن فروغِ اُردو،بہار، دانشور فورم بہار، انجمن فروغِ اُردو، دربھنگہ، اُردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن، دربھنگہ اور ضلعی اوقاف کمیٹی، دربھنگہ

تصانیف

ترمیم

؛کتابیں(ترتیب) :

  • لمعاتِ طرزی (2014)
  • نثرنگارانِ دربھنگہ (2014)
  • ماجرا دی اسٹوری(2014)

ادبی کارکردگیاں

ترمیم

شخصیات کے تحت جن لوگوں کا خصوصی گوشہ شائع کیا گیا ہے اُن میں علامہ اقبال، امیرشریعت اوّل، دوم، سوم، عبد العلیم آسی،مولانا ولی رحمان قاسمی، قاضی مجاہدالاسلام قاسمی، خالدسیف اللہ رحمانی، مولانا سمرقندی، عبد الصمد رحمانی، محمدسجاد، نواب میرعثمان، علی خاں بہادر، مولانا عبد الماجد دریابادی، چودھری خلیق الزماں، حکیم اجمل خان، مظہرامام، قاری صدیق احمد،اجتبیٰ حسین رضوی، حفیظ بنارسی، ڈاکٹرذاکرحسین،ماہرخیرآبادی، بدیع الزماں سحر، محمدسالم، قمرارعظم ہاشمی، مولانا محمدعلی جوہر، ڈاکٹرمختاراحمدانصاری، اویس احمددوراں، عبد المنان طرزی، مناظرعاشق ہرگانوی، مولانا مناظرحسن گیلانی، نادم بلخی، پروفیسرشکیل الرحمن، محمدرضوان قاسمی، شمیم فاروقی، سلطان اختر، نواب سلطان جہاں بیگم، مولاناسیدسلیمان ندوی، اشرف علی تھانوی،مولانااحمد رضاخاں بریلوی، مولانا حسین احمدمدنی، پروین شاکر، ابراہیم اشک کے علاوہ سیکڑوں لوگ شامل ہیں۔

موجودہ ذمہ داریاں

ترمیم
  • اخبار و رسائل میں تخلیقات کی اشاعت
  • ایڈیشن انچارج : شخصیات
  • انچارج : اسپیشل پیج
  • زونل آفس انچارج : روزنامہ ”قومی تنظیم“ دربھنگہ (دربھنگہ زون)

ایوارڈس و اعزازات

ترمیم
  • صحافت ایوارد :سابق وزیرمملکت ڈاکٹرشکیل احمدکے ہاتھوں صحافت کا ایوارڈ - 2009
  • امگاؤں میں منعقد عالمی کانفرنس میں عمر فرید ایوارڈ برائے صحافت - 2009 [1]
  • سابق وزیر مملکت برائے ریل محکمہ لالو پرساد یادو کے ہاتھوں 25 ہزار روپیہ نقدانعام - 2009
  • محکمہ ریل کے ذریعہ AC First Calss کا ریلوے پاس (ایک سال کے لیے)
  • روزنامہ قومی تنظیم کے ذریعہ عمرفرید ایوارڈ - 2009
  • ڈان باسکو اسکول ایوارڈ برائے صحافت - 2012
  • حکومت ہند کے شعبئہ نشر و اشاعت کے ذریعہ ایوارڈ برائے صحافت - 2013

نگار خانہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم