منظور حسین

بانی خدام اسلام پارٹی ، قاضی مظہر حسین کے بھائی

غازی منظور حسین شہید ہندوستانی مسلمان مجاہد اور خدام اسلام پارٹی کے بانی ومحرک تھے۔ آپ قاضی کرم الدین دبیر کے بیٹے اور قاضی مظہر حسین کے بھائی تھے۔

منظور حسین
معلومات شخصیت
پیدائش 23 مارچ 1908ء
موضع بھیں، چکوال ،ضلع جہلم، پنجاب، برطانوی ہند (موجودہ ضلع چکوال پاکستان)
مقام وفات نزد عباسی چوکی ،تحصیل لکی مروت ضلع بنوں (موجودہ ضلع لکی مروت)
مذہب سنی اسلام

ولادت

ترمیم

منظور حسین 1904ء میں قاضی محمد کرم دین دبیر کے ہاں پیدا ہوئے۔

آپ کا تعلق موضع بھیں، تحصیل چکوال (موجوہ ضلع چکوال) ضلع جہلم سے تھا۔

تعلیم

ترمیم

اس زمانے میں بی اے تک تعلیم حاصل کی۔ گارڈن کالج راولپنڈی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لیتے اور باقاعدہ ورزش کے ذریعے جسم کو مضبوط کرتے۔غازی منظور حسین باقاعدہ عالم تو نہ تھے لیکن کالج میں کیونکہ عربی پڑھی تھی اس لیے قرآن کا ترجمہ ان کے لیے آسان ہو گیا۔اپنے بھائی قاضی مظہر حسین سے ہدایہ اولین کے کچھ اسباق پڑھے تھے۔[1]

واقعہ

ترمیم

انھوں نے ایک گستاخ اور متعصب ہندو کھیم چند کو 1941ء میں برچھیاں مار کر قتل کیا بعد میں حاجی گل بادشاہ کے پاس جاکر پناہ لی تھی۔ اہل خانہ نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جو خارج ہو گئی منظور حسین کو جب اپیل خارج ہونے کی اطلاع ملی توآپ نے لوٹنے کا فیصلہ کر لیا۔[2]جب واپس آ رہے تھے راستے میں کسی نے مخبری کی تو ایک درخت کے نیچے دوران نیند شہید کر دیا گیا آپ نے 34 سال کی عمر میں جولائی 1944ء کو عباسی چوکی تحصیل لکی مروت،ضلع بنوں صوبہ خیبر پختونخواہ میں شہادت پائی اور وہیں مدفون ہو کر محو استراحت ابدی ہوئے۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ابوالفضل مولانا کرم الدین دبیر حیات وخدمات،عبدالجبار سلفی، صفحہ 551 
  2. ابوالفضل مولانا کرم الدین دبیر حیات وخدمات،عبدالجبار سلفی، صفحہ 552 
  3. غازی عامر عبد الرحمن چیمہ ،خالد محمود قادری صفحہ 115 دانش گاہ فکر اسلامی گوجرانوالہ