منو رنجن بھٹاچاریہ
ہندوستانی انقلابی
منورنجن بھٹاچاریہ (انگریزی: Manoranjan Bhattacharya)، پیدائش: 1910ء - وفات: 22 اگست، 1932ء) بنگال سے تعلق رکھنے والے ہندوستان کے مشہور انقلابی اور تحریک آزادی ہند کے کارکن تھے۔ منورنجن بھٹاچاریہ 1910ء کو موضع ایریکاتھی، فرید پور ضلع، مشرقی بنگال، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔طالب علم تھے۔ انھوں نے وطن پرستانہ سرگرمیوں میں شریک ہوئے۔18 اپریل 1930ء کو چٹا گانگ کے اسلحہ خانے پر حملے میں شریک ہوئے، چرماگریہ میں ڈاک کے تھیلوں کی ڈکیتی میں بھی شریک ہوئے۔ مارچ 1931ء میں وہ گرفتار ہو گئے اور فریدپور جیل میں حراست میں رکھا گیا۔ ان پر مقدمہ چلا کر موت کی سزا سنائی گئی۔ 12 اگست 1932ء کو باریسال ڈسٹرکٹ جیل میں انھیں پھانسی دی گئی۔[1][2]
منو رنجن بھٹاچاریہ | |
---|---|
(بنگالی میں: মনোরঞ্জন ভট্টাচার্য) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1910ء فرید پور ضلع ، برطانوی ہند |
وفات | 12 اگست 1932ء (21–22 سال) بریشال ، برطانوی ہند |
وجہ وفات | پھانسی |
شہریت | برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
پیشہ | انقلابی |
الزام و سزا | |
جرم | حملہ ڈاکا |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ شہیدانِ آزادی (جلد اول)، چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر پی این چوپڑہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 1998ء، ص 71
- ↑ P. N. CHOPRA VOL - I (1969)۔ Who's Who of Indian Martyrs۔ ISBN 9788123021805۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2021