منڈی جٹاں
منڈی جٹاں پاکستان کے صوبۂ پنجاب کے ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کا ایک گاؤں ہے۔
منڈی جٹاں | |
---|---|
قصبہ | |
سرکاری نام | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | پنجاب |
ضلع | ضلع گجرات |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
گاؤں منڈی جٹاں ضلع بھمبر و ضلع میرپور آزادکشمیر اور سرائے عالمگیر ضلع گجرات کے مرکز کے قریب موجود ہے، اس کے گرد و نواح میں چہلہ، پنجیڑی، مڑیال، منڈی منجہواں جیسے قابلِ ذکر گاؤں موجود ہیں،
گاؤں منڈی جٹاں چند گھروں کو چھوڑ کر مکمل طور پر جٹ قوم پر مشتمل ہے، اس گاؤں میں قوم جٹ کی تین برادریاں موجود ہیں، جن میں تھوتھال جٹ، چاچ جٹ اور کنیال جٹ موجود ہیں، بعض بزرگوں سے ملنے والی معلومات کے مطابق گاؤں منڈی جٹاں تین سو یا ساڑھے تین سو سال پہلے وجود میں آیا، سب سے پہلے اس گاؤں کے ویران پہاڑی مقام پر تھوتھال برادری کے جدِ امجد بابا خیر دین نے کھمبی تھتھال سرائے عالمگیر سے ہجرت کر کے ڈیرہ بسایا، بلاشبہ اس گاؤں کا سب سے پہلا گھر چوہدری محمد افضل صاحب کے گھر کے مقام پر بنایا گیا تھا، اس کے کچھ ہی عرصہ بعد چاچ برادری اور کنیال برادری نے بھی اس مقام پر اپنے ڈیرہ جات جما لیے، اس گاؤں میں تقسيمِ ہند سے قبل سکھ گھرانے بھی آباد تھے جو پاکستان وجود میں آنے کے بعد ہجرت کر کے ہندوستان چلے گئے، جٹ برادری کے علاوہ یہاں اکا دکا دوسری ذاتوں کے گھرانے بھی موجود ہیں مگر جٹ گھرانوں کی اکثریت کی بنا پر اس گاؤں کو " منڈی جٹاں " کہہ کر پکارا جانے لگا، بعد ازیں اسے باقاعدہ گاؤں منڈی جٹاں کے نام سے رجسٹرڈ کر دیا گیا،
گاؤں منڈی جٹاں کا موجودہ کونسلر و ممبر مہر علی اکبر چوہدری ہے
گاؤں منڈی جٹاں کی پرانی اور تاریخی عمارت کے طور پر حویلی " چوبارہ " قابلِ ذکر ہے جو چوہدری فضل دین چاچ کی ملکیت ہے، یہ عمارت غالباً سو سال سے بھی پرانی ہے۔ بزرگوں سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق چوبارہ کی تعمیر کے لیے پکی اینٹیں پشاور سے منگوائی گئی تھیں،
پیشہ
ترمیمیہاں کے زیادہ تر لوگ زراعت میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ اکثریت جوان طبقہ بیرونِ ملک یا فوج میں ملازم ہیں۔