مَنگ کَھٹ طوفان فلپائن میں اومپونگ طوفان کے نام سے مشہور ہے۔ یہ لوزون سے ٹکرانے والا 2010ء کے میگی کے بعد طاقت ور ترین طوفان ہے اور فلپائن میں نومبر 2013ء کے ہائیان کے بعد طاقت ور ترین طوفان ہے جس میں تودے گرے۔[3] اس کے علاوہ منگ کھٹ ہانگ کانگ سے ٹکرانے والا 1983ء کے ایلن طوفان کے بعد طاقت ور ترین طوفان ہے۔[4] طوفان منگ کھٹ کا اتار چڑھاؤ کے مختلف مراحل سے گذرے کے بعد بالآخر 15 ستمبر 2018ء کو فلپائن کے صوبے کاگایان پر ”لینڈ فال“ ہو گیا اور کیٹیگری 5 کے اس طوفان نے ہانگ کانگ اور جنوبی چین کی سرزمین کو نقصان پہنچایا۔[5] ستمبر 2018ء تک منگ کھٹ دنیا کا طاقت ور ترین بھی تھا۔

منگ کھٹ طوفان
 

معلومات
ملک فلپائن
عوامی جمہوریہ چین
تائیوان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز 7 ستمبر 2018  ویکی ڈیٹا پر (P580) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اختتام 17 ستمبر 2018  ویکی ڈیٹا پر (P582) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کمتر فضائی دباؤ 895 ہیکٹو پاسکل   ویکی ڈیٹا پر (P2532) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 110 ناٹ   ویکی ڈیٹا پر (P2895) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نقصانات
ہلاکتیں
14 (15 ستمبر 2018)[1]،  59 (16 ستمبر 2018)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P1120) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

 

23 ستمبر تک فلپائن میں 95،[6] مین لینڈ چین میں 6[7] اور تائیوان میں ایک ہلاکت ہوئی[8] اور کل ملا کر 102 ہلاکتیں ہوئیں۔

حفاظتی اقدامات

ترمیم

فلپائن

ترمیم

فلپائنی فضائی، ارضی طبیعیات اور فلکیاتی خدمات کی انتظامیہ نے شدید طوفانی ہواؤں (سائیکلون) کا سخت انتباہ جاری کیا تھا۔ ابتدائی طور پر 13 ستمبر کو کچھ علاقوں کو احتیاطی طور پر اور کچھ کو سختی کے ساتھ خالی کروایا گیا خاص طور پر ایلوکوس، کاگایان وادی اور کوردیلیرا انتظامی علاقے، منگ کھٹ نے ان تین علاقوں کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے۔ آنے والے طوفان کے پیش نظر 12 ستمبر کو اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔[9][10][11][12][13] طبی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے عملے کو مستعد رہنے کا حکم دیا گیا اور 13 سمتبر تک 1,700,000,000 مالیت کا امدادی سامان اکٹھا کیا جا چکا تھا۔[14]

ہانگ کانگ

ترمیم

14 ستمبر کو، ہانگ کانگ حکومت کے مختلف اداروں نے مشترکہ طور پر منگ کھٹ طوفان متعلقہ تیاری پر ایک خصوصی پریس کانفرنس کی اور شہریوں کو طوفان سے نبٹنے کے لیے انتہائی مستعد رہنے کی ہدایت دی۔

16 ستمبر کو، 10 گھنٹے کے لیے، ہانگ کانگ رصد گاہ نے سمندری طوفان کے لیے سگنل نمبر 10 جاری کیا، یہ ہانگ کانگ میں شدید سمندری طوفان کی بلند ترین سطح ہے۔ 1999ء سے اب تک یہ سگنل نمبر 10 صرف تیسری بار جاری کیا گیا، اس سے قبل 2017ء کے ہتو اور 2012ء کے ویکیٹ طوفانوں کے دوران میں اس کا یہ سگنل جاری کیا گیا تھا۔[15] ہانگ کانگ حکومت نے طوفان سے نمٹنے کے لیے 12 ستمبر کو ایک بین محکمانہ اجلاس طلب کیا تھا۔[16]

حوالہ جات

ترمیم
  1. عنوان : Typhoon Mangkhut: 14 killed as storm batters Philippines — ناشر: بی بی سی — تاریخ اشاعت: 15 ستمبر 2018 — اقتباس: Some 14 people have been killed in a massive storm which brought destruction to the northern Philippines, a presidential adviser says.
  2. ناشر: بی بی سی — تاریخ اشاعت: 16 ستمبر 2018 — Typhoon Mangkhut: Deadly typhoon lands in south China — اخذ شدہ بتاریخ: 16 ستمبر 2018 — اقتباس: The death toll from the Philippines has now risen to at least 59. Most died in landslides caused by heavy rain.
  3. Tony Cheung، Su Xinqi۔ "Typhoon Mangkhut officially Hong Kong's most intense storm since records began"۔ South China Morning Post۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 ستمبر 2018 
  4. "Year's strongest storm batters Philippines"۔ 15 ستمبر 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 ستمبر 2018 – www.bbc.com سے 
  5. "At least 95 dead due to Typhoon Ompong"۔ ریپلر (بزبان انگریزی)۔ 21 ستمبر 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 ستمبر 2018 
  6. (چینی میں) 应急管理新机制助力台风“山竹”应对. 19 ستمبر 2018. Archived from the original on 2018-12-26. https://web.archive.org/web/20181226074501/http://www.jianzai.gov.cn//DRpublish/jzdt/0000000000031328.html۔ اخذ کردہ بتاریخ 22 ستمبر 2018. 
  7. شینا میک کینزی۔ "Typhoon Mangkhut hits mainland China, lashes Hong Kong, dozens dead in Philippines"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2018 
  8. "ستمبر 12 2018: Walang Pasok"۔ Rappler۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2018 
  9. "Walang Pasok: Class suspensions for september 13"۔ The Philippine Star۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2018 
  10. "Walang Pasok: Class suspensions for ستمبر 14"۔ The Philippine Star۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2018 
  11. "Walang Pasok: Class suspensions for ستمبر 15"۔ The Philippine Star۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2018 
  12. "South China: The super typhoon Manghut is coming (3 photos)"۔ The Omnilogy۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2018 
  13. "Philippines starts evacuations along coast as Super Typhoon Mangkhut nears"۔ Channel NewsAsia۔ 13 ستمبر 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2018 
  14. "Mangkhut latest: signal No 10 raised as Hong Kong braces for waves up to 14m"۔ South China Morning Post (بزبان انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ستمبر 16, 2018 
  15. "Hong Kong braces itself for Super Typhoon Mangkhut, the strongest tropical storm in decades"۔ Channel NewsAsia۔ ستمبر 13, 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ ستمبر 16, 2018