منیر حسین
منیر حسین (1929- 29 جولائی2013) پاکستان میں اردو کرکٹ کمنٹری کے بانی تھے اور خود بھی کرکٹ کھلاڑی رہے اگرچہ انھیں صرف ایک اول درجہ میچ میں ہی شرکت کا موقع ملا۔
ذاتی معلومات | |||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
پیدائش | 29 نومبر 1929 امرتسر، برطانوی راج (ابھی بھارت) | ||||||||||||||||||||||||||
وفات | 29 جولائی 2013 کراچی، پاکستان | (عمر 83 سال)||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کے بلے باز | ||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | تیز گیند باز | ||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | گیند بازی | ||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | |||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این، 26 اگست 2013 |
منیر حسین نے 1969ء میں پہلی بار ایک کلب ٹورنامنٹ کے فائنل کی ٹی وی اور ریڈیو پر چند منٹ کے لیے اردو میں کمنٹری کی۔ اس وقت کرکٹ کمنٹری صرف انگریزی میں ہوتی تھی لیکن منیر حسین نے ارباب اختیار کی سوچ تبدیل کرتے ہوئے انھیں اردو میں کمنٹری شروع کرنے پر مجبور کیا اور اپنے منفرد انداز بیان سے اسے بے پناہ مقبول بنا دیا۔ منیر حسین نے کرکٹ کے حوالے سے ’اخبار وطن‘ جاری کیا جس نے کرکٹ سے متعلقہ افراد میں کافی مقبولیت حاصل کی۔ بعد میں انھوں نے شو بزنس پر بھی میگزین کا اجرا کیا اور ان کے پبلشنگ ہاؤس نے متعدد کتابیں بھی شائع کیں۔
پیدائش
ترمیممنیر حسین نومبر 1929ء میں پیدا ہوئے۔
بطور کرکٹ کھلاڑی
ترمیمانھوں نے اپنی پوری زندگی میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔ انھوں نے 70-1969ء میں بلوچستان کے ضلع قلات کی جانب سے ایک کرکٹ میچ بھی کھیلا تھا اور قائدِ اعظم ٹرافی کے لیے کوئٹہ کے خلاف دو وکٹیں لی تھیں۔
اردو کمنٹری
ترمیممنیر حسین نے اردو میں کرکٹ کمنٹری کو متعارف کرایا اور اس کے بعد ہندی سمیت دیگر زبانوں میں کرکٹ کمنٹری کی روایت چل پڑی۔ انھوں نے کئی دہائیوں تک کرکٹ کمنٹری کی۔
بطور صحافی
ترمیممنیر حسین کھیلوں کی صحافت میں بھی ایک ممتاز مقام رکھتے تھے۔ انھوں نے اردو زبان میں کرکٹ کے موضوع پر ایک جریدے اخبارِ وطن کا اجرا کیا۔ اس کی رنگا رنگ تصاویر نے کرکٹ شائقین اور مداحوں میں زبردست پزیرائی حاصل کی۔
اعزازات
ترمیممنیر حسین کو 1985ء تا 1995ء کے عشرے کے لیے بہترین اردو کمنٹیٹر کا بھی خطاب دیا گیا۔ اسی طرح پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے انھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ عطا کیا۔ 2002ء میں ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کے دس سال پورے ہونے پر انھیں لیجنڈز ایوارڈ سے نوازا گیا۔
حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2013 ء کو بعد از مرگ صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا