من لی مارتی
من لی مارتی (پیدائشن یکم جون 1974ء)، ایک سویس ماہرۂ عمرانیات، تاريخ دان، ناشرہ اور سویٹزرلینڈ کی سماجی جمہوری پارٹی (Social Democratic Party of Switzerland - SP) کی خاتون سیاست دان ہے۔
من لی مارتی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جون 1974ء (50 سال)[1] برن [1] |
رہائش | زیورخ-ویپکینگین،[2] زیورخ کا کینٹن، سوئٹزرلینڈ |
شہریت | سویٹزرلینڈ |
اولاد | 0 |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ زیورخ |
پیشہ | صحافی ، سیاست دان [3]، تاریخ دان ، ماہر معاشیات ، ماہرِ عمرانیات |
پیشہ ورانہ زبان | جرمن |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سیاسی کیریئر کی شروعات اور سنگ میل ثابت ہونے والے کام
ترمیممارتی کا سیاسی کیریئر اس وقت شروع ہوا جب وہ جامعۂ زیورخ کی انجمن طلبہ ایسوسی ایشن آف اسٹوڈنٹس آف دی یونیورسٹی آف زیورخ (Association of Students of the University of Zurich - VSUZH) سے وابستہ ہو گئی۔ 2002ء سے لے کر 2015ء تک وہ سویٹزرلینڈ کی سماجی جمہوری پارٹی (مختصرًا ایس پی) کو ضلع 4 اور ضلع 5 میں نمائندگی دیتی آئی ہے۔ یہ نمائندگی وہ زیورخ شہری پارلیمنٹ (گیمیئندیرات - Gemeinderat) میں کرتی آئی ہے۔ وہ زیورخ فلم فاؤنڈیشن کے لیے بھی کام کر چکی ہے۔ صلاح ومشاورت کے معاملے میں وہ ایس پی کے ارکان کے لیے مشیرہ رہ چکی ہے۔ 2000ء سے لے کر 2004ء تک وہ زیورخ کے کینٹن میں پارٹی کی معتمد رہ چکی ہے، جہاں وہ کینٹنی انتخابی مہمات کی ذمے داری تفویض کی گئی تھی۔ 2008ء سے لے کر 2010ء تک وہ وی پی او ڈی کی مرکزی معتمد کے طور پر مہمات چلاتی رہی۔ 2011ء میں آندری اسپریخر کے ساتھ مل کر ایس پی کے قومی انتخابی مہم کو ترتیب دیا۔ 2009ء سے 2015ء تک وہ ایس پی گروپ کی صدارت کرتی رہی اور انٹرگروپ کمیشن (آئی ایف سی) کی بھی صدرنشین رہی۔ من لی مارتی مقامی ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی رکن ہے۔ 2015ء کے قومی قونصل انتخابات کے دوران اسے ایس پی کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جہاں وہ کمیشن برائے سائنس، تعلیم اور ثقافت (ڈبلیو بی کے ) کی رکن ہے۔[4]
ذاتی زندگی
ترمیممن لی مارتی کی پیدائش برن میں ہوئی تھی۔ اس کی ماں ایک چینی پناہ گزیں تھی جب کہ اس کا باپ ایک سویس شہری تھا۔ وہ وولٹین میں پرورش پائی۔ 1995ء میں وہ زیورخ چلی گئی۔ یہاں پر وہ اپنی تعلیم پوری کی۔ اس نے اپنا مطالعہ عمرانیات، صحافت، سماجی اور معاشی تاریخ میں مکمل کیا۔ اس نے اپنا تعلیمی سفر جامعہ زیورخ سے 2002ء میں مکمل کیا۔ 2004ء میں وہ ایک مصنوعات سازی کی کمپنی شروع کی جس کا اپنی ملک کی زبان و تہذیب کی روشنی میں نام "Das Kollektiv für audiovisuelle Werke GmbH" رکھا۔ 2012ء سے 2015ء تک وہ Kampagnenforum نامی سویس ادارے کی سینیر مشیرہ کے طور پر کام کرتی رہی جو ایک مواصلاتی ایجنسی ہے۔ مفت اخبار 20 منٹین (20 منٹ) کی کالم نگار کے طور پر مارتی ایک عوامی شخصیت کے طور پر ابھری۔ 2014ء کے اختتام سے وہ ہفت روزہ اخبار پی ایس (P.S. Die linke Zürcher Zeitung - P. S.) کی مدیرۂ اعلٰی رہی ہے جو زیورخ سے چھپ کر نکلتا ہے۔ مارتی کی شادی سویس سیاست دان بلتھسر گلاتلی سے ہوئی ہے اور وہ زیورخ-ویپکینگین میں رہتی ہے۔[2][5]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب https://www.parlament.ch/de/biografie/min-li-marti/4197 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 فروری 2020
- ^ ا ب Stefan Hohler (2015-10-20)۔ "Ein Polit-Ehepaar im Nationalrat"۔ تاگ آنزئیگر۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2017
- ↑ Swiss parliament ID: https://www.parlament.ch/de/biografie/wd/4197 — اخذ شدہ بتاریخ: 3 اپریل 2022
- ^ ا ب "Min Li Marti: Über mich" (بزبان جرمن زبان)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2017
- ↑ "Lebenslauf Balthasar Glättli" (بزبان الألمانية)۔ balthasar-glaettli.ch۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جون 2016
خارجی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر من لی مارتی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- دفتری ویب سائٹ (جرمن میں)
- سوانح حیات من لی مارتی جیساکہ سویس پارلیمان کی ویب سائٹ پر ہے.