موئن جو دڑو (فلم)
موئن جو دڑو ایک بھارتی مہم جویانہ-رومانوی فلم ہے جسے اشوتوش گواریكر نے تحریر کیا اور ہدایات دی ہیں۔[4][5][6] فلم کو سدھارتھ رائے کپور اور سونیتا گواریکر نے پروڈیوس کیا ہے، جب کہ ریتیک روشن اور پوجا ہیگڑے نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔[7]
موئن جو دڑو | |
---|---|
ہدایت کار | اشوتوش گواریكر |
پروڈیوسر |
|
تحریر | پریتی مامگین (مکالمے) |
منظر نویس | اشوتوش گواریكر |
کہانی | اشوتوش گواریكر |
ستارے | ریتیک روشن پوجا ہیگڑے |
موسیقی | اے آر رحمان |
سنیماگرافی | سی کے مرالیدھرن |
ایڈیٹر | سندیپ فرانسز |
پروڈکشن کمپنی |
|
تقسیم کار | ڈزنی انڈیا |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 150 منٹ[1] |
ملک | بھارت |
زبان | ہندی |
بجٹ | ₹100 کروڑ (امریکی $14 ملین)[2][3] |
باکس آفس | اندازاً۔ ₹75.82 crore |
فلم 2016 برس قبل مسیح میں وادئ سندھ کی تہذیب کے ایک تاریخی شہر موئن جو دڑو سے متعلق ہے۔[8][9] یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو اپنے ہی دشمن کی بیٹی کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ رومانوی داستان کے ذریعے موئن جو دڑو کی ثقافت اور قدیم تہذیب پیش کرنے کے لیے گواریکر کو اس فلم کی تیاری میں تین سال کا عرصہ لگا، جس میں انھوں نے آثار قدیمہ کے ان ماہرین کی مدد لی جن کی زندگی وادیِ سندھ کی تہذیب پر تحقیق کرتے ہوئے گذری ہے۔[10][11] فلم کی عکس بندی بھوج اور ممبئی میں کی گئی، جبکہ بعض مناظر جبل پور اور تھانے میں فلمائے گئے۔
فلم کی موسیقی اور گیتوں کا مجموعہ اے آر رحمان نے ترتیب دیا،[12] جبکہ گیتوں کے بول جاوید اختر نے لکھے۔[13] فلم، بھارت (جہاں کے فلم سازوں نے یہ فلم بنائی) اور پاکستان (جہاں اس قدیم شہر کے آثار پائے جاتے ہیں) کے یومِ آزادی کی مناسبت سے 12 اگست 2016ء کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی گی۔[14]
سنیماؤں میں عوام کے دیکھے جانے سے قبل ہی، فلم کو سوئٹزرلینڈ کے 69ویں لوکارنو کے بین الاقوامی فلم میلے کے لیے منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہو چکا ہے اور اسے لوکارنو ایوارڈ کی تقریب سے قبل 13 اگست 2016ء کو دکھایا جائے گا۔
اداکار
ترمیم- ریتیک روشن بطور سرمن[15]
- پوجا ہیگڑے بطور چانی[15]
- کبیر بیدی بطور ماہم[16]
- ارونودے سنگھ بطور مُنجا [17]
- سوہاسنی مولے
- نتیش بھردواج بطور دُرجن[18]
- کشوری شاہانے[19]
- شراد کلکر بطور سُرجن
- منیش چودھری بطور پروہت[20]
- نریندرا جھا[21]
- پیوش مشرا
- کیزے فرینک[22]
- دیگنت ہزاریکا[23][24]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Ashutosh Gowariker's Mohenjo Daro to have a run-time of 150 minutes"۔ Bollywood Hungama۔ 16 مئی 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2016
- ↑ "When Hrithik Roshan made headlines"۔ Times of India۔ صفحہ: 19۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مئی، 2016
- ↑ Sushmita Sen (23 ستمبر 2015)۔ "Hrithik Roshan's fee for 'Mohenjo Daro' is half of film's budget?"۔ International Business Times, India Edition۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 جون 2016
- ↑ "Ashutosh Gowariker: The tallest structure in Mohenjo Daro was two-storey high"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2016
- ↑ "the Indus Valley civilisation dates back to 8000 BC, making it one of the most ancient civilisations, Gowariker noted"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2016
- ↑ "Please suspend disbelief when watching 'Mohenjo Daro'، says director Ashutosh Gowariker"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2016
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 13 اکتوبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اگست 2021
- ↑ http://bollyspice.com/ashutosh-gowariker-hrithik-roshan-team-mohenjo-daro/
- ↑ "Ashutosh Gowariker's 'Mohenjo Daro' Falls Prey to Hindutva Horseplay"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2016
- ↑ Official trailer at https://www.youtube.com/watch?v=UPZ5FKEB02I
- ↑ Official dialogue promo at https://www.youtube.com/watch?v=5FNiUsYmG2s
- ↑ "Rahman to compose for Ashutosh Gowariker's Mohenjo Daro"۔ Mumbai Mirror۔ 27 ستمبر 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2014
- ↑ "Javed Akhtar turns lyricist for Mohenjo-Daro"۔ Bollywood Hungama
- ↑ "Release Date Of Hrithik Roshan's Mohenjo Daro Announced"۔ Koimoi۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2015
- ^ ا ب "Pooja Hegde paired opposite Hrithik Roshan in Mohenjo Daro"۔ Hindustan Times۔ 12 جولائی 2014۔ 13 جولائی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 ستمبر 2014
- ↑ "Kabir Bedi to play villain in Hrithik Roshan starrer Mohenjo Daro"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ 10 جنوری 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015
- ↑ "Arunoday Singh turns villain"۔ ڈی این اے۔ 29 جنوری 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2015
- ↑ "BJP wilfully ignored my potential: Nitish Bharadwaj"۔ DNA India (بزبان انگریزی)۔ 2016-02-28۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2016
- ↑ "Hrithik Roshan's co-star Kishori Shahane in 'Lakhon Hain Yahan Dilwale' – The Times of India"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2015
- ↑ "Bollywood actor Manish Chaudhari shoots in Gujarat – The Times of India"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2015
- ↑ "Narendra Jha Bags Ashutosh Gowriker's Mohenjo Daro"۔ 13 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2016
- ↑ "Hrithik Roshan's co-star Casey Frank"۔ stuff.co.nz۔ 31 مارچ 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2015
- ↑ "Diganta Hazarika Appearing in Hritik Roshan Starrer Film Mahenjo Daro"۔ 22 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2016
- ↑ "Diganta Hazarika in Hritik Roshan Starrer Film Mohenjo Daro"۔ 19 مئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2016