پوجا ہیگڑے

بھارتی اداکارہ

پوجا ہیگڑے (Pooja Hegde) ایک بھارتی ماڈل اور اداکارہ ہے۔ پوجا ہیگڑے کی پیدائش ممبئی مہارشٹر میں ہوئی۔ پوجا ہیگڑے کا خاندان کرناٹک کے اڈپی ضلع سے ہے۔ پوجا کو ہندی زبان کے علاوہ تلو، انگریزی، کناڈا، تمل پر بھی مکمل عبور ہے۔ مس یونیورس انڈیا 2010ء مقابلہ حسن میں دوم آ چکی ہے جس کے بعد اس نے فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا۔[3]

پوجا ہیگڑے
(انگریزی میں: Pooja Hegde ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش 13 اکتوبر 1990ء (34 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی، مہاراشٹر
قومیت بھارتی
آنکھوں کا رنگ بھورا   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بالوں کا رنگ سیاہ   ویکی ڈیٹا پر (P1884) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد 5 فٹ 8 انچ[1]
مذہب ہندومت [2]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
تعليم M.Com
پیشہ ماڈل اور اداکارہ
پیشہ ورانہ زبان تیلگو ،  ہندی ،  تولو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں الا ویکنٹھاپورمولو   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیریئر

ترمیم

پوجا کو اپنے کالج کے دنوں سے فیشن اور ماڈلنگ کا شوق تھا، اس وجہ سے وہ اسکول اور کالج کے دنوں سے ہی ان تمام مقابلوں میں حصہ لیا کرتی تھیں۔ پوجا ہیگڑے سال 2009 میں مس فیمیناانڈیا کے نصف مقابلہ پر پہنچ کر مقابلے سے باہر ہو گئی تھی۔ اس کے بعد انھوں نے دوبارہ سال 2010 میں مس یونیورس انڈیا مقابلہ کے لیے درخواست کی۔ او ر وہ اس مقابلے میں سیکنڈ رنر اپ رہیں۔ اس مقابلے کے بعد انھیں جنوبی ہند کی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ انھوں نے اپنے کیریئر کی شروعات تامل فلم مگمودو سے کی تھی، اس فلم میں ان کے ساتھی اداکار جيواتھے۔ اس کے بعد وہ تیلگو فلم اوكا لیلی كوسم میں ناگ چیتنیہ کے ساتھ دکھائی دیں۔ ابھی حال ہی میں چرنجیوی کے بھتیجے ے ورن تیجا کے ساتھ مکند نامی فلم بھی کی۔ 2016 میں پوجا ہیگڑے اشوتوش گواریكر کی فلم موئن جو دڑو میں رتیک روشن کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ افروز ہوئیں۔

فلموگرافی

ترمیم
سال فلم کردار زبان دیگر
2012ء مگامودی شکتی تمل نامزد: سییما ایوارڈ بیسٹ ایکٹریس ڈیبیو
ہندی ڈب: مہابلی ایک سُپر ہیرو
2014ء اوكا لیلی كوسم نندنا تیلگو
2014ء موکنڈا گوپكا تیلگو
2016ء موئن جو دڑو چانی ہندی
2017ء دوواڈا جگناتھم پوجا تیلگو ہندی ڈب: ڈی جے
2018ء رنگستھلم جگیلو رانی تیلگو خصوصی ظہور
2018ء ساکشیم سوندریا لاہاری تیلگو
2018ء اراوندا سمیتھا ویرا راگھو اراوندا تیلگو
2019ء ہاؤس فل 4 میناکشی سنگھ ہندی
2019ء مہارشی اعلان ہوگا تیلگو

}

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Pooja Hedge"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 مئی 2015 
  2. Pooja Hegde — اخذ شدہ بتاریخ: 9 جون 2023
  3. "It's not Amala Paul, a newbie bags it - Amala Paul -Pooja Hegde"۔ 5 August 2011۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2016