موتی مسجد موتی مسجد، لاہور سترہویں صدی کی مذہبی عمارتوں میں سے ایک ہے جو قلعہ لاہور کے اندر واقع عمارت ہے۔ اسے شہنشاہ شاہجہان نے تعمیر کروایایہ مسجد سفید سنگ مر مر سے بنائی گئی ہے۔ اس پر تین گنبد ہیں یہ پانچ محرابوں پر مشتمل ہے۔ مغلیہ دور کے زوال کے دوران لاہور پر سکھوں کا قبضہ ہوا تو انھوں نے اس مسجد کو مندر میں بدل دیا اس کا نام موتی مندر رکھاگیا رنجیت سنگھ نے یہاں خزانہ رکھنے کا حکم دیا۔ لوٹ مار اورسالانہ واجبات کی وصولی کی حاصل شدہ رقوم یہاں رکھی جاتی تھیں۔ انگریزدور میں یہ مسجد مسلمانوں کے حوالے کر دی گئی۔

موتی مسجد
Moti Masjid
بنیادی معلومات
متناسقات31°35′18″N 74°18′50″E / 31.58847°N 74.313787°E / 31.58847; 74.313787
مذہبی انتساباسلام
ضلعلاہور
صوبہپنجاب
ملکپاکستان
سنہ تقدیس1630
مذہبی یا تنظیمی حالتمسجد
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
طرز تعمیرمغل
سنہ تکمیل1635
تفصیلات
گنبد3

موتی مسجد کے نام سے دیگر مساجد مندرجہ ذیل ہیں۔

  • موتی مسجد، آگرہ
  • موتی مسجد، بھوپال
  • موتی مسجد، دہلی
  • موتی مسجد، کراچی

مزید دیکھیے

ترمیم