موسوؤ خواتین
موسوؤ ایک چھوٹا سا نسلی گروہ جو چین کے یوننان اور سیچوان صوبوں میں آباد ہے۔ یہاں کی خواتین جو قبیلے سے وابستگی کی وجہ سے موسوؤ خواتین (انگریزی: Mosuo women) کہلائی جاتی ہیں۔ یہ لوگ ایک مادر سری سماج کی نمائندگی کرتی ہیں۔ یہاں کے سماج میں عمومًا باپوں کا تصور نہیں ہے۔ یہاں نہ تو شادی کا کوئی رواج ہے اور نہ طلاق کی کوئی روایت رہتی ہے۔ اس سماج میں ایک معمر نانی ماں میز پر بیٹھتی ہے اور اس کے بیٹے اور بیٹیاں اس کے ارد گرد رہتی ہیں۔ یہاں بچوں کا سلسلہ نسب لڑکیوں سے چلتا ہے۔ سماج میں مردوں کا مقام یا تو مشقت بھرے کچھ کرنے اور اپنی نسل کی بقا کے لیے اپنا نطفہ فراہم کرنے کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا ہے۔
سماجی زندگی
ترمیمموسوؤ لوگ ایک دیہی اور قبائلی زندگی جیتے ہیں، جس میں کھیتی اور جانوروں کی افزائش نسل خاص اہمیت رکھتی ہے۔ یہ ایک مادر سری سماج ہے جس میں خواتین کی فیصلہ ساز حیثیت ہے۔ سماج میں شادی کا تصور مفقود ہے۔ یہاں کوئی بھی جواں سال لڑکی اپنی مرضی کسی بھی کسی بھی لڑکے سے جسمانی تعلق قائم کر سکتی ہے۔ یہ تعلق ایک رات کی صحبت کا ہو سکتا ہے، چند دنوں یا مہینوں کا ہو سکتا ہے۔ کچھ شاذ و نادر صورتوں میں یہ تعلق تا حیات چل سکتا ہے۔ تاہم سماج میں باضابطہ شادی کا کوئی تصور ہے ہی نہیں۔ یہ تعلق قائم کرتے وقت گھر کے باہر ایک آدمی کے سر کی ہیٹ لٹکی ہوتی ہے، جس سے لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ چار دیواری میں انسانی جماع کا عمل جاری ہے اور لوگ احترامًا دخل و مداخلت نہیں کرتے۔ اگر کوئی موسوؤ عورت استقرار حمل کے مرحلے سے گزرتی ہے اور نچے کو جنم دیتی ہے، تو بچے کی ذمے داری اس عورت کی بہنوں کی ہوتی ہے، جب کہ باپ کا کوئی رول نہیں ہوتا۔ سماج میں بچوں کی بہت اہمیت ہے۔ جو عورتیں خود بچوں کو نہیں پیدا کر سکتی ہیں، وہ کسی بچے کو گود لیتی ہیں۔[1]