تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq پر موضوع

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اسلام علیکم! جناب میں ریسلنگ کے کھیل میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ اور اردو ویکیپیڈیا پر نیا ویکی منصوبہ بنانا چاہتا ہوں۔ اس صفحے کا نام ویکیپیڈیا:ویکی منصوبہ پروفیشنل ریسلنگ ہونا چاہیے۔ یہ صفحہ انگریزی ویکیپیڈیا پر Wikipedia:WikiProject Professional wrestling کے نام سے موجود ہے۔ لیکن مجھے ویکی منصوبے کا صفحہ بنانا نہیں آتا۔ برائے مہربانی آپ مجھے ویکی منصوبے کا صفحہ بنا دیں۔ عین نوازش ہو گی۔ میں نے اس سے متعلقہ صفحات تخلیق کرنا شروع کر دیے ہیں۔

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

کیا یہ عنوان درست ہے؟ پیشہ ورانہ کشتی ہو سکتا ہے۔

میرا آپ کو مشورہ ہو گا کہ آپ پہلے سانچوں کو اچھی طرح استعمال کرنا جان لیں، کسی باب کا اردو میں ترجمہ کریں اور جب آپ سانچوں کے مربوط نظام کو اچھی طرح سمجھ لیں تب کسی منصوبہ کی بنیاد رکھیں۔

منصوبہ ایک اجتماعی عمل ہے ایسے منصوبہ بننانے کو سوچیں جس کے لیے ایسے صارفین موجود ہوں جو اس موضوع میں دلچسپی رکھتے ہوں۔

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

متن کے بغیر صفحات نہ بنائیں۔ اور wrestler کو اردو میں پہلوان کہتے ہیں۔

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

ویسے میں نے کئی کرکٹ کے مقابلوں سے متعلقہ سانچے بنائیں ہیں۔ اور میں نے سوچا کہ جب اردو ویکیپیڈیا پر ایک نئے کام کا آغاز ہو کا تو دیگر صارفین کی اس کے بارے میں دلچسپی میں اضافہ ہو گا۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

بات تو صحیح ہے لیکن کام ایسا ہو کہ لوگ تعریف کریں اور ساتھ شامل ہوں۔ ایسا نہیں کہ لوگ نقطہ چینی کریں۔

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ پہلے Portal:Professional wrestling باب:پیشہ ورانہ کشتی بنائیں جو کہ اس منصوبہ میں استعمال بھی ہو رہا ہے۔ اگر آپ یہ بنا لیں گے تو آپ منصوبہ بھی بنا سکیں گے۔

Tahir mq (تبادلۂ خیالشراکتیں)

@Bilal190023: آپ نے بغیر کسی عبارت کے صفحات بنانے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اسے بند کریں۔

جو صفحات بنائیں ہیں ان میں کچھ نا کچھ ضرور لکھیں ورنہ انہیں حذف کر دیا جائے گا۔

ہر صفحہ بناتے ہوئے (پہلوان) یا (ریسلر) ساتھ لکھنا ضروری نہیں۔ شاید آپ یہ اس لیے کر رہے ہیں کہ اکثر کرکٹ کھلاڑیوں کے نام کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک ہی نام کے کئی لوگ موجود ہوتے ہیں اس لیے ان کے ساتھ کرکٹ کھلاڑی یا اگر ایسا ہو کہ ایک ہی نام کے ایک سے زیادہ کرکٹ کھلاڑی ہوں تو پھر پیدائش بھی لکھی جاتی ہے۔ لیکن پہلوانوں کے نام کے ساتھ ایسا نہیں کیونکہ اکثر پہلوان اپنا اکھاڑے کا ایک منفرد نام اختیار کرتے ہیں۔

اردو میں نام لکھتے وقت اس کے تلفظ کا خیال رکھیں۔ کمنڑی یا کسی ویڈیو میں اس کا نام سن کر صحیح تلفظ سے صفحہ بنائیں۔

بلال طاہر (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اچھا جناب

"مدد" کا جواب دیں