مکرمی جب بھی میں اپنی کتب کا صفحہ بناتا ہوں آپ اس کو حذف کرنے کے درپئے ہوتے ہیِں۔ تصدیق کیا کریں کہ اس صفحہ کو برائے نام بنایا گیا یا اس کی تخلیق کا کوئی جواز بھی ہے۔ تین سطور میں اپنی نئی کتاب کا صفحہ بنایا ہے وہ آپ نے حسب سابق کرم فرمائی کرتے ہوئے اس پر ہاتھ صاف کردیاہے۔اور اسے تشہیر کا نام دیا ہے۔ معلوم نہیں آپ کس طرح کے آدمی ہیں۔۔ بصد افسوس
تبادلۂ خیال صارف:Tahir mq پر موضوع
محترم بہتر ہو گا کہ آپ اپنے ذاتی صفحات کہیں اور بنائیں۔ ویکیپیڈیا پر کسی کا کوئی ذاتی صفحہ نہیں۔
مکرمی دوسرے ادبا وشعرا کے صفحات ہیں آپ کو میرے ہی صفحے سے کیا معاملہ ہے۔
بطور صارف آپ نے خود ہی اپنا صفحہ بناکر تشہیر کررکھی ہے۔ پہلے تو اس سوال کا جواب دیں۔ اس میں کیا غلط معلومات تھیں کہ آپ نے میرے دو تصنیفات کے نام پر بنے ہوئے صفحات کو حذف کردیا ہے۔ اور آپ فرما رہے ہیں کہ وکیپیڈیا پر کسی کا ذاتی صفحہ نہیں تو کیا آپ نے خود اپنا تعارف نہیں پیش کیا ہوا۔؟
اس چیز کو حذف کریں جس کا کوئی جواز نہ ہو۔ درست معلومات والے صفحات کو آپ بلاوجہ کیوں حذف کررہے ہیں۔ آپ کو کوئی ذاتی عناد مجھ سے ہے تو وہ بتادیںیا کسی کے کہنے پر یہ سب کررہے ہیں۔
کوئی آپ کے صفحہ صارف جو کہ آپ ہی کا تخلیق کردہ اس میںکوئی چھیڑ چھاڑ کرے یااسے حذف کردے تو کیا کہیں گے۔ کیا آپ یہاں یہی کام کرنے کے لئے جاب ہولڈر ہیں۔ مکرمی پہلے دن سے آپ یہ سلوک مجھ سے روا رکھے ہوئے ہیں۔ برائے کرم ٹل جائیں۔ بہت نوازش ہوگی۔فوزیہ مغل جو کہ ایک معروف افسانہ نگار، شاعرہ اور ناشر ہیں آپ اس صفحے کو حذف کرکے کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔