خوش آمدید!

ترمیم
ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شامل ہوں:   اور  

(?_?)
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
 

جناب مسعودتنہا کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری 2004ء میں عمل میں آیا۔ فی الحال اردو ویکیپیڈیا میں کل 215,898 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔



 

یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس ( ) زریہ پر طق کریں۔

 


 

ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔


-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 17:34، 10 فروری 2023ء (م ع و)

مختلف موضوعات پر کتب

ترمیم

مختلف موضوعات پر کتب کی pfd یا کسی بھی قابل مطالعہ فارمیٹ میں کتب کے تبادلہ کو فروغ دیا جائے۔ اس سے باہمی ربط ومشاورت کا موقع ملے گا اور استفادہ کی صورت پیدا ہوگی۔ مسعودتنہا (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:33، 17 فروری 2023ء (م ع و)

بہترین

ترمیم

بہت معلومات پیج ردا بتول (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:13، 3 دسمبر 2023ء (م ع و)

فوزیہ مغل نامزد برائے حذف

ترمیم
 

آداب؛ فوزیہ مغل نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:10، 30 ستمبر 2024ء (م ع و)

فوزیہ مغل کا صفحہ میرا تخلیق کردہ ہے

ترمیم

طاہر محمود صاحب آپ کو اس صفحے سے بھی کوئی مشکل ہے تو بحث کریں۔۔ ہاتھ صفائی نہ دکھائیں۔ یہ غیر اخلاقی حرکت شمار ہوگی۔ مسعودتنہا (تبادلۂ خیالشراکتیں)۔ 16:34، 3 اکتوبر 2024ء (م ع و)

آپ کی ای میل

ترمیم

اسلام علیکم کل آپ کی ای میل موصول ہوئی۔ میں نے سوچا اس کا جواب آپ کے تبادلہ خیال پر دے دوں تاکہ ریکارڈ پر رہے۔ آپ کی ای میل: ”مکرمی

سلام ورحمت! آپ نے محترم طاہر محمود سے فوزیہ مغل کے صفحہ کو حذف کرنے میں اتفاق کیا ہے۔ یہ صفحہ میرا تخلیق کردہ ہے اور اس ساری معلومات درست ہیں۔ اس کے باوجود اسے حذف کیوں کیا گیا ہے۔ اسی طرح ان محترم نے میری دو شعری تصانیف کے نام پر بنائے گئے درست معلومات اورحوالہ جات کے باوجود انہیں حذف کردیا ہے۔ اور اسے تشہیرکانام دیا ہے۔ ماناہے کہ ہم نئے صارف ہیں مگر نئے ادیب یا شاعر نہیں تیس سال سے اردو ادب کی مختلف اصناف پرکام کررہے ہیں۔ یہ رویہ انتہائی غیر اخلاقی ہے کہ آپ بلاجواز کسی بھی صارف کے صفحے کو حذف کردیاجائے۔ اس سے بہتر ہے کہ آپ صارف سے رابطہ کریں اور اگر معلومات میں جعل سازی یا غلط معلومات ہیں تو اسے آگاہ کریں اور اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو اسے کیوں حذف کیا گیا ہے۔“

محترم عرض ہے کہ آپ اپنی اس ای میل میں خود تسلیم کر رہے ہیں کہ آپ نئے صارف ہیں۔ ایسی صورت میں آپ کو پہلے سے موجود صارفین یا منتظمین سے سیکھنا چاہیے نہ کہ فوراً ہی ان پر الزام تراشی شروع کر دینی چاہیے، جیسا کہ آپ نے طاہر صاحب کے تبادلہ خیال پر بھی کی۔اگر آپ 30 سال سے اردو کی مختلف اصناف پر کام کر رہے ہیں تو طاہر صاحب 15 سالوں سے اردو ویکییپیڈیا پر مسلسل اردو کی خدمت کر رہے ہیں۔ آپ کی کتابوں وغیرہ پر تو آپ کا نام بھی لکھا ہوتا ہے، جس کا کریڈٹ آپ کو ملتا ہے لیکن ان کا کام بے غرض اردو کے لیے ہوتا ہے۔ وہ ساڑھے آٹھ لاکھ سے زیادہ ترامیم یہاں اس اردو ویکیپیڈیا پر کر چکے ہیں۔ وہ بھی بنا کسی ستائش کے یا نام کے۔ امید ہے آپ سمجھ گئے ہونگے کہ اردو ویکیپیڈیا پر کام کرنے کے اصول و ضوابط کے حوالے سے طاہر صاحب آپ سے زیادہ جانتے ہیں۔ خیر میں آپ کو شروع سے بھی سمجھا دیتا ہوں۔ ویکیپیڈیا ایک عوامی پلیٹ فارم ہے۔ یہاں کوئی جاب ہولڈر نہیں ہے۔ سب رضا کارانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ کسی کو کسی قسم کی تنخواہ نہیں ملتی۔ ویکیپیڈیا کی انتظامیہ نے یہاں کے حوالے سے کچھ اصول و ضوابط بنائے ہوئے ہیں۔ جیسا کہ یہ کوئی بلاگ نہیں۔ ویکیپیڈیا کیا ہے اور کیا نہیں ہے، اس کی تفصیل آپ en:Wikipedia:What Wikipedia is not پر دیکھ سکتے ہیں۔ ویکیپیڈیا پر صفحات بنانے کے لیے ضروری ہے کہ جس پر صفحہ بنایا جا رہا ہو، وہ معروف ہو۔ معروفیت کا تعین یہ نہیں ہے کہ یہ میری کتاب ہے اس لیے معروف ہے۔ معروفیت کا معیار یہ ہے کہ کتاب یا شخصیت پر اچھے اخبارات کی کوریج ہو۔ یعنی جس شخص پر مضمون بنایا جا رہا ہے اس کے بارے میں اچھے اخبارات جیسے ڈان، نیوز، جنگ، خبریں ، نوائے وقت یا دیگر اخبارات و جرائد میں کوریج ہو۔ اس کے علاوہ مضمون کے بارے میں قابل تصدیق مشہور کتاب میں تذکرہ ہو۔ قابل تصدیق سے مراد وہ کتاب آن لائن دستیاب ہو یا عوام کی اکثریت کے علم میں ہو۔کتاب یا شخصیت کے بارے میں ریختہ پر صفحہ ہونا بھی معروفیت کا معیار نہیں لیکن دوسرے تیسرے درجے میں معاون ہو سکتا ہے۔فیس بک، ٹوئیٹر کی پوسٹوں کے لنکس قابل اعتماد نہیں کہ یہ خود شائع کردہ ہوتے ہیں۔ کتاب کا یا بلاگ سپاٹ یا ورڈ پریس کے ذاتی بلاگ بھی قابل اعتماد نہیں۔ یعنی سیلف پبلشنگ ویب سائٹ قابل اعتماد نہیں۔ اس کے علاوہ یہاں پر کوئی شخص اپنے بارے میں، اپنے جاننے والوں کے بارے میں، اپنی کتابوں وغیرہ کے بارے میں صفحات نہیں بنا سکتا۔ یہ ویکیپیڈیا کے کی پالیسی کے مطابق ممنوع ہے اور سیدھی سیدھی اشتہار بازی ہے، جس پر صفحہ فوراً ڈیلیٹ کیا جا سکتا۔ ہمیں انہیں پالیسی کی وجہ سے روز کے درجنوں صفحات حذف کرنے پڑتے ہیں اور ہم اس سے رک نہیں سکتے ۔بہتر ہے کہ آپ اپنی کتابوں اور اپنی تشہیر اپنی ویب سائٹ یا مفت بلاگ سائٹ جیسے ورڈ پریس یا بلاگ سپاٹ پر کر لیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:42، 4 اکتوبر 2024ء (م ع و)

دل لہو سے بھر گیا نامزد برائے حذف

ترمیم
 

آداب؛ دل لہو سے بھر گیا نامی مضمون کے متعلق یہ گفتگو جاری ہے کہ آیا یہ ویکیپیڈیا کی ہدایات اور پالیسیوں کے مطابق ہے یا اسے حذف کر دیا جائے۔
اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہاں اس مضمون پر آزادانہ گفتگو جاری رہے گی جس میں تمام صارفین اور آپ بذات خود شریک ہو سکتے اور اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں۔ نیز دوران گفتگو میں صارفین کو مذکورہ مضمون میں ترمیم و تبدیلی کی اجازت ہے تاکہ حذف کے امکانات ختم ہو جائیں اور مضمون باقی رہ سکے، تاہم گفتگو مکمل ہونے سے قبل مضمون سے حذف کا ٹیگ نہیں ہٹایا جا سکتا۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:05، 4 اکتوبر 2024ء (م ع و)

آپ کی دوسری ای میل

ترمیم

محترم آپ سے گزارش ہے کہ آپ یہاں اپنے تبادلہ خیال پر ہی گفتگو فرما لیں۔آپ نے اپنی دوسری ای میل میں لکھا ”مکرمی امین اکبر صاحب سلام ورحمت۔ آپ نے جن اخبارات کا ذکرکیا بمشول ان کے ڈان کے علاوہ دنیا بھرکے اخبارات وجرائد، کتب ، ادبی رسائل میں میرا کلام چھپتا رہتا ہے۔ اور آپ مجھے نہیں جانتے اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں غیر معروف ہوں۔ یہ جانچنے کا کوئی پیمانہ نہیں ہے۔ میرے تخلیق کردہ صفحات میں کسی قسم کی جعلی سازی نہیں کہ یہ آپ کے نزدیک فرضی ہوں۔ میری تینوں مطبوعہ کتب پر مشتمل دو صفحات پہلے ہی طاہر صاحب کی زد میں آچکے ہیں اور اب آپ نے بھی انہی کا ساتھ دیتے ہوئے میری تیسری کتاب دل لہو سے بھرگیا کو حذف کرنے پر سوال اٹھادیا ہے۔ جہاں تک آپ نے معروف اخبارات ورسائل میں تخلیقات کی اشاعت کی بات کی ہے ۔ میں آپ کو آپ کی توقع سے زیادہ دکھا سکتاہوں۔ معلوم نہیں کہ آپ وکیپیڈین کے پاس ایسا کون سا پیمانہ ہے جس سے آپ معروف اورغیر شخصیات کا تعین کرلیتے ہیں۔ آپ فری لانسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیںاس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ دوسروںکے وقت اورانکی محنت پر پانی پھیر دیں۔ اگر ایسا ہے تو یہاں موجود اردو شاعروں کے صفحات اور انکی کتابوں سے متعلق بنائے گئے تمام صفحات کو حذف کر کے آپ بھی آٹھ لاکھ ترامیم میں شامل ہوجائیے۔ ظاہر سی بات ہے کہ آپ ترمیم بھی اسی صفحہ میں کرسکتے ہیں جس شخصیت سے متعلق آپ کے پاس اضافی معلومات ہے ۔ اور آپ چند صاحبان تو یہاں صرف دوسروں کے صفحات کو حذف کررہے ہیں۔ یہ انتہائی تکلیف دo بات ہے ۔آپ لوگ صرف لاکھوں ترمیم کرکے یہاں ریکارڈ بناچکے ہیں لیکن کسی ادیب کی محنتوں کو تو اکارت نہ کریں۔ آپ نے جن اخبارات کو بطور سند لکھا ہے کہ ان پر چھپ کرہی بندہ معروف شمار ہوتا ہے تو جیسا کہ میں اوپر تحریرکرچکا ہوں کہ آپ کی توقع سے کہیں بڑھ کر میری تخلیقات دنیا بھر کے پرنٹ میڈیا پر شائع ہورہی ہیں۔ آپ اور طاہر صاحب ایسا کریں کہ میرا صفحہ بطور صارف:مسعودتنہا کو بھی یہاں سے حذف کردیں۔ بہت مہربانی ہوگی ، میں آپ کو طاہر صاحب کو اور وکی پیڈیا کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے آزادی دے رکھی ہے کہ کسی بھی محنت ضائع کرو۔ اوربجائے ترمیم واضافہ کے سیدھا صفحہ حذف کرنے کے درپئے ہوجائو۔ خدارا ایسی خدمات سے باز رہیں۔ امید ہے مزاج شریف بخیر ونیک ہوں گے۔“

آپ چونکہ وکیپیڈین نہیں ہے بلکہ صرف اپنی تشہیر اور اپنی کتابوں کی تشہیر کے لیے یہاں کا رخ کیا ہے، اس لیے آپ کو معلوم نہیں کہ ہمارا پیمانہ کیا ہے جس سے ہم معروف اورغیر شخصیات کا تعین کرلیتے ہیں۔آپ کی جذباتی باتوں سے یہ بھی لگتا ہے کہ آپ کو ذرا سا بھی معلوم نہیں (پنجابی میں بات کریں تو ککھ نہیں پتا)کہ ویکیپیڈیا کیا ہے اور یہاں کام کرنے والے کیسے کام کر رہے ہیں۔آپ کو اوپر ایک پیج کا لنک بھی دیا تھا، آپ نے اسے بھی کھول کر دیکھنے کی زحمت نہیں کی۔ چلیں پھر سے سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ صرف آپ کو ہی نہیں، میں یا دوسرے ویکیپیڈیا کے منتظمین تو ان ہزاروں افراد کو بھی نہیں جانتے ، جن کے صفحات ہم بناتے رہتے ہیں یا انہیں مزید سنوارتے ہیں۔ کسی بھی ویکیپیڈیا منتظم کو کون بتائے گا کہ جس کا صفحہ بنا ہے، وہ معروف ہے یا نہیں؟ ظاہر سی بات ہے اسی کے لیے ویکیپیڈیا نے پالیسیاں بھی ہوئی ہے۔ صاحب مضمون کی معروفیت کو ثابت کرنا صفحہ بنانے والا کا کام ہے، منتظمین کا نہیں۔ بطور مثال امجد اسلام امجد کا صفحہ دیکھ لیں۔ پاکستان میں شاعرای کے حوالے سے ایک معروف نام ہیں لیکن ان کے صفحے میں بھی معروفیت کے ثابت کرنے کے لیے معتبر حوالہ جات شامل ہیں۔اس سے منتظمین کو یہ بھی پتا چلتا ہے کہ یہ صفحہ امجد اسلام امجد کے رشتے داروں نے نہیں بلکہ شائقین ویکیپیڈینز نے اخباری خبروں کی مدد سے بنایا ہے۔ایک بارپھر آپ کو بتا دوں کہ ہم ویکیپیڈیا پر بطور فری لانسر کام نہیں کرتے۔ ہم بطور رضاکار / والنٹیئر کام کرتے ہیں۔آپ کی کتاب کے حوالہ جات دستیاب نہیں ہو سکے تھے، اس لیے مجھے اسے بھی حذف کے لیے نامزد کرنا پڑا۔آپ کے کیس کو مد نظر رکھ کر آسان ترین الفاظ میں سمجھاؤں تو یہ کہ ویکیپیڈیا پر کوئی شخص اپنے بارے میں یا اپنی کتابوں کے بارے میں صفحہ نہیں بنا سکتا۔ اپنی اور اپنی کتابوں کی تشہیر نہیں کر سکتا۔ دوسرا کوئی شخص بھی تشہیری انداز میں صفحہ نہیں بنا سکتا۔اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو ہمیں حذف کرنا پڑتا ہے۔ اس میں قصور ہمارا نہیں، فضول میں محنت کرنے والے شخص کا ہو تا ہےجو ویکیپیڈیا کےا صولوں سے ہٹ کر کام کر رہا ہوتا ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:46، 5 اکتوبر 2024ء (م ع و)

حوالہ جات کی کمی کی بناپر صفحات کو حذف کرنے کیلئے نامزد کیا گیا؟

ترمیم

مکرمی! میں آپ سے مزید بحث نہیں کرنا چاہتا۔ آپ نے اس سے متعلق حوالہ جات کی کمی کا ذکر کیا ہے۔ ان صفحات کو حذف کیے جانے کیلئے نامزد نہ کیجیے ۔ میں ان کے حوالہ جات کو شامل کروں گا۔ مسعودتنہا (تبادلۂ خیالشراکتیں)۔ 01:22، 5 اکتوبر 2024ء (م ع و)