منظور احمد چنیوٹی
مولانا منظور احمد چنیوٹی ایک پاکستانی اسلامی اسکالر ، سیاست دان اور مصنف تھے[1].
منظور احمد چنیوٹی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 31 دسمبر 1931ء چنیوٹ |
وفات | 27 جون 2004ء (73 سال) لاہور |
شہریت | برطانوی ہند پاکستان |
اولاد | مسٹر محمد الیاس |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ سندھ مدرسۃ الاسلام |
پیشہ | سیاست دان ، عالم ، مصنف |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
تحریک | انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ |
درستی - ترمیم |
عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت کے سیکرٹری جنرل اور جمعیت العلمائے اسلام کے رہنما۔ مولانا منظور احمد چنیوٹی کی تقریباً ساری زندگی قادیانیو کو غیر مسلم اور مرتد قرار دلوانے میں بسر ہوئی۔ سنء انیس سو باون میں جب پاکستان میں پہلی بار قادیانیو کے خلاف تحریک شروع ہوئی تو وہ سرگرم قائدین میں شامل تھے۔ دوسری بار انیس سو چوہتر میں قادیانیوں کے خلاف تحریک کی قیادت انھوں نے کی جس کے نتیجہ میں پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے دیا گیا۔ انھی کی چلائی گئی تحریک کے نتیجہ میں قادیانیوں کے مرکز ربوہ کا نام تبدیل کر کے سرکاری طور پر چناب نگر رکھا گیا۔ مولانا منظور احمد چنیوٹی تین بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے[2]۔
انھوں نے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی رہنما کے طور پر بھی خدمات انجام دیں.
حوالہ جات
ترمیم- ↑ امجد عثمانی۔ "یہ ہیں مولانا منظور احمد چنیوٹی .......!!!!"۔ dailypakistan.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولائی 2020
- ↑ "CHINIOT: Maulana Chinioti passes away"۔ dawn.com۔ 28 June 2004۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جولائی 2020