محمد الیاس چنیوٹی
الحاج محمد الیاس چنیوٹی، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 2008 سے مئی 2018 تک اور اگست 2018 سے جنوری 2023 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔
محمد الیاس چنیوٹی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 31 دسمبر 1961ء (63 سال) چنیوٹ |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
والد | مولانا منظور احمد چنیوٹی |
مناصب | |
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1] | |
رکن سنہ 15 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پی پی-94 |
پارلیمانی مدت | 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب جامعہ بہاؤ الدین زکریا |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیممحمد الیاس چنیوٹی 31 دسمبر 1961 کو چنیوٹ ، پنجاب میں مولانا منظور احمد چنیوٹی جو ایک اسلامی اسکالر اور سیاست دان تھے کے ہاں پیدا ہوئے۔ [2] انھوں نے 1983 میں وفاق المدارس العربیہ، ملتان سے عربی میں ماسٹر ڈگری ، ام القریٰ یونیورسٹی، مکہ مکرمہ ، سعودی عرب سے 1986 میں عربی زبان میں ڈپلوما اور یونیورسٹی آف پنجاب سے اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔[3]
سیاسی کیریئر
ترمیممحمد الیاس چنیوٹی 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-73 (جھنگ-I) سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ [2] وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ PP-73 (جھنگ-I) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔ [4] وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-94 (چنیوٹ-II) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے۔
کتابیں
ترمیممحمد الیاس چنیوٹی کی تصانیف میں دی کیس آف حضرت عیسیٰ ان دی کورٹ آف کرسچن (2011) اور اربعین خاتم النبوت (2014) شامل ہیں۔ [3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1346
- ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 26 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2018
- ^ ا ب "Profile"۔ Provincial Assembly of the Punjab۔ 21 اگست 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "Notification - Results Punjab Assembly 2013 election" (PDF)۔ ECP۔ 20 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018