مونانک پٹیل (پیدائش: یکم مئی 1993ء) ایک بھارتی نژاد امریکی کرکٹ کھلاڑی اور ریاستہائے متحدہ کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔ [1] وہ 2018ء سے امریکا کے لیے دائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بلے باز اور وکٹ کیپر کے طور پر کھیل رہے ہیں۔پٹیل 1 مئی 1993ء کو آنند، گجرات ، بھارت میں پیدا ہوئے۔ وہ گجرات کے لیے انڈر 16 اور انڈر 18 کی سطح پر کھیلے۔ [1] پٹیل نے 2010ء میں گرین کارڈ حاصل کیا اور 2016ء میں مستقل طور پر امریکا چلے گئے، نیو جرسی میں آباد ہوئے۔ اکتوبر 2021ء میں انھیں انٹیگوا میں 2021ء کے آئی سی سی مینز ٹی20 عالمی کپ امریکا کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے امریکی سکواڈ کے کپتان کے طور پر نامزد کیا گیا۔ [2]

مونانک پٹیل
ذاتی معلومات
پیدائش (1993-05-01) مئی 1, 1993 (عمر 30 برس)
آنند، گجرات، بھارت
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
حیثیتوکٹ کیپر، بلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 21)27 اپریل 2019  بمقابلہ  پاپوا نیو گنی
آخری ایک روزہ26 نومبر 2022  بمقابلہ  نمیبیا
ایک روزہ شرٹ نمبر.1
پہلا ٹی20 (کیپ 7)15 مارچ 2019  بمقابلہ  متحدہ عرب امارات
آخری ٹی2015 جولائی 2022  بمقابلہ  نیدرلینڈز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی لسٹ اے
میچ 24 16 44
رنز بنائے 812 164 1,470
بیٹنگ اوسط 38.66 14.90 36.75
سنچریاں/ففٹیاں 2/3 0/0 3/7
ٹاپ اسکور 130 30 130
کیچ/سٹمپ 18/0 8/8 24/0
ماخذ: Cricinfo، 29 نومبر 2022ء

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب "Monank Patel"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ October 6, 2018 
  2. "Team USA Men's Squad Named for T20 World Cup Americas Qualifier in Antigua"۔ USA Cricket۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2021