مونٹی کرسٹو کا نواب (فرانسیسی: Le Comte de Monte-Cristo) فرانسیسیمصنفالیگزنڈر ڈوما کا ایک مہم جویانہ ناول ہے جو 1844ء میں مکمل ہوا۔ تین بندوقچی ناول کی طرح یہ ناول بھی مصنف کے مقبول ترین کاموں میں سے ایک ہے۔ اس کا تجزیہ کیا گیا ہے کہ اس ناول میں کرائے کے مصنف اوگستے مقیت کی معاونت شامل رہی تھی۔[1] قبل ازیں ڈوما نے اوگستے مقیت کی شراکت سے اپنا اہم ناول جیورجس مکمل کیا تھا، اس ناول میں محققین خاص طور پر دلچسپی رکھتے ہیں، کیوں کہ اس ناول میں پیش کیے گئے نظریات (آئیڈیاز) اور پلاٹ مونٹی کرسٹو کا نواب میں دوبارہ استعمال کیے گئے۔[2]