مچل سویپسن

آسٹریلوی کرکٹر

مچل جوزف سویپسن (پیدائش:4 اکتوبر 1993ء) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی ہے جس نے ایک لیگ سپن باؤلر کے طور پر جون 2018ء میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا، [1] وہ مقامی کرکٹ میں کوئنز لینڈ اور برسبین ہیٹ کے لیے کھیلتے ہیں۔

مچل سویپسن
ذاتی معلومات
مکمل ناممچل جوزف سویپسن
پیدائش (1993-10-04) 4 اکتوبر 1993 (عمر 31 برس)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا لیگ بریک گیند باز
حیثیتگیند بازی
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 464)12 مارچ 2022  بمقابلہ  پاکستان
آخری ٹیسٹ21 مارچ 2022  بمقابلہ  پاکستان
واحد ایک روزہ (کیپ 236)29 مارچ 2022  بمقابلہ  پاکستان
پہلا ٹی20 (کیپ 91)27 جون 2018  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹی209 اگست 2021  بمقابلہ  بنگلہ دیش
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2015/16–تاحالکوئنز لینڈ
2015/16–تاحالبرسبین ہیٹ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ ٹوئنٹی20 فرسٹ کلاس
میچ 4 3 8 63
رنز بنائے 28 2 32 800
بیٹنگ اوسط 7.00 2.00 12.30
100s/50s 0/0 0/0 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 15* 2 14* 37
گیندیں کرائیں 892 158 150 11,986
وکٹ 10 3 11 192
بالنگ اوسط 45.80 53.66 18.54 34.97
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0 5
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 1
بہترین بولنگ 3/55 2/53 3/12 5/55
کیچ/سٹمپ 2/– 0/– 4/– 39/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 29 مارچ 2022ء

گھریلو کیریئر

ترمیم

سویپسن نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے لیے 5 اکتوبر 2015ء کو 2015–16ء میٹاڈور بی بی کیو ایک روزہ کپ میں اپنا لسٹ اے ڈیبیو کیا۔ [2] اس نے 29 اکتوبر 2015ء کو نیوزی لینڈ کے آسٹریلیا کے دورے کے ایک حصے کے طور پر نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹور میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے لیے اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ [3] 10 جنوری 2016ء کو اس نے 2015-16ء بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے لیے اپنا ٹوئنٹی 20 ڈیبیو کیا۔ [4] نومبر 2019ء میں، وکٹوریہ کے خلاف 2019-20ء شیفیلڈ شیلڈ سیزن کے میچ کے دوران، سویپسن نے پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک کی۔ [5]

بین الاقوامی کیریئر

ترمیم

جنوری 2017ء میں انھیں بھارت کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، لیکن وہ نہیں کھیلے۔ [6] اگست 2017ء میں، انھیں بنگلہ دیش کے دورے کے لیے آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا، لیکن وہ نہیں کھیلے۔ [7] مئی 2018ء میں، اسے انگلینڈ کے خلاف واحد میچ کے لیے آسٹریلیا کے ٹوئنٹی20 بین الاقوامی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [8] اس نے آسٹریلیا کے لیے 27 جون 2018ء کو انگلینڈ کے خلاف اپنا ٹی20 ڈیبیو کیا [9] دسمبر 2019ء میں، سویپسن کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [10] نومبر 2020ء میں، سویپسن کو بھارت کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ [11] جنوری 2021ء میں، سویپسن کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [12] جون 2021ء میں، سویپسن کو ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے دوروں کے لیے آسٹریلیا کے محدود اوورز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [13] [14] اگست 2021ء میں، سویپسن کو 2021ء کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔ [15] نومبر 2021ء میں، سویپسن کو 2021-22ء ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [16] فروری 2022ء میں، سویپسن کو دوبارہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا، اس بار آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر تھی۔ [17] انھوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو مارچ 2022ء میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کیا۔ [18] اسی دورے کے دوران، سویپسن کو اسٹیو اسمتھ کی جگہ آسٹریلیا کے ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں بھی جگہ ملی۔ [19] انھوں نے اپنا ایک روزہ ڈیبیو 29 مارچ 2022ء کو آسٹریلیا کے لیے پاکستان کے خلاف کیا۔ [20]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Mitchell Swepson"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2015 
  2. "Matador BBQs One-Day Cup, 2nd Match: New South Wales v Cricket Australia XI at Sydney, Oct 5, 2015"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2015 
  3. "New Zealand tour of Australia, Tour Match: Cricket Australia XI v New Zealanders at Sydney, Oct 29-31, 2015"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اکتوبر 2015 
  4. "Big Bash League, 26th Match: Sydney Sixers v Brisbane Heat at Sydney, Jan 10, 2016"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2016 
  5. "Queensland claim dramatic win with seven balls left"۔ Cricket Australia۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2019 
  6. "Swepson joins spin quartet for India"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2017 
  7. "Swepson called in for Bangladesh tour"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اگست 2017 
  8. "New skippers in, Swepson named for white-ball tours"۔ Cricket Australia۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مئی 2018 
  9. "Only T20I (D/N), Australia tour of England at Birmingham, Jun 27 2018"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جون 2018 
  10. "Legspinner Mitchell Swepson called up for SCG Test"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 دسمبر 2019 
  11. "Pucovski, Green headline Test and Australia A squads"۔ Cricket Australia۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2020 
  12. "Matthew Wade dropped from Test squad, Travis Head set to reclaim middle-order spot"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2021 
  13. "Seven stars withdraw from tours of Windies, Bangladesh"۔ Cricket Australia۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2021 
  14. "Warner, Cummins and Maxwell among six to opt out of West Indies and Bangladesh tours"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2021 
  15. "Josh Inglis earns call-up and key names return in Australia's T20 World Cup squad"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2021 
  16. "Khawaja, Richardson recalled in Australia's Ashes squad"۔ Cricket Australia۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2021 
  17. "Australia name full-strength squad for Pakistan tour"۔ Cricket Australia۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 فروری 2022 
  18. "2nd Test, Karachi, Mar 12 - 16 2022, Australia tour of Pakistan"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2022 
  19. "Swepson called up, Smith ruled out of ODI series"۔ Cricket Australia۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2022 
  20. "1st ODI (D/N), Lahore, Mar 29 2022, Australia tour of Pakistan"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2022