مکیش کمار(کرکٹر)

بھارتی کرکٹ کھلاڑی

مکیش کمار (پیدائش: 12 اکتوبر 1993ء) ایک بھارتی کرکٹ کھلاڑی ہے جو بنگال کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ [1] وہ ایک میڈیم فاسٹ باؤلر ہیں۔ وہ انڈیا اے کے لیے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں ریسٹ آف انڈیا، ایسٹ بنگال کلب کے لیے کھیل چکے ہیں۔ [2] [1] اکتوبر 2022ء میں وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ہندوستان کے لیے کھیلنے کے لیے منتخب ہوئے۔ [3] مکیش کمار نے گریجویشن کے بعد 3 بار سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا امتحان دیا۔ اس کے والد چاہتے تھے کہ وہ سرکاری نوکری کرے۔ انھیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی ہونے کی وجہ سے سی اے جی (کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آفس) کے محکمے میں ملازمت ملی۔ ان کے مطابق ان کے والد کو یقین نہیں تھا، وہ پیشہ ورانہ سطح کی کرکٹ کھیلنے کے لیے کافی اچھے تھے جب تک کہ انھوں نے مغربی بنگال کے لیے رنجی ٹرافی نہیں کھیلی۔ [4]

مکیش کمار یادو
ذاتی معلومات
پیدائش (1993-10-12) 12 اکتوبر 1993 (عمر 31 برس)
گوپال گنج، بہار، بھارت
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 308)20 جولائی 2023  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
پہلا ایک روزہ (کیپ 251)27 جولائی 2023  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
آخری ایک روزہ1 اگست 2023  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
ایک روزہ شرٹ نمبر.49
پہلا ٹی20 (کیپ 103)3 اگست 2023  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
آخری ٹی2013 اگست 2023  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
ٹی20 شرٹ نمبر.49
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2015–تاحالبنگال
2023دہلی کیپیٹلز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ ٹوئنٹی20آئی فرسٹ کلاس
میچ 1 3 4 40
رنز بنائے 0 6 1 201
بیٹنگ اوسط 6.00 8.73
100s/50s 0/0 0/0 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 0* 6 1* 28
گیندیں کرائیں 138 90 71 7258
وکٹ 2 4 3 151
بالنگ اوسط 26.50 17.25 34.33 21.62
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0 6
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0 0
بہترین بولنگ 2/48 3/30 1/19 6/40
کیچ/سٹمپ 0/- 0/- 1/- 3/-
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 13 اگست 2023

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Mukesh Kumara"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2015 
  2. https://sports.ndtv.com/cricket/players/108561-mukesh-kumar-playerprofile  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)
  3. https://www.indiatoday.in/sports/cricket/story/ind-vs-sa-till-i-played-ranji-my-father-didn-t-think-i-was-good-enough-says-mukesh-kumar-after-india-call-up-2007596-2022-10-03
  4. https://www.indiatoday.in/sports/cricket/story/ind-vs-sa-till-i-played-ranji-my-father-didn-t-think-i-was-good-enough-says-mukesh-kumar-after-india-call-up-2007596-2022-10-03  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)