مہا المنیف
مہا المنیف ( عربی: لدكتورة مها عبدالله المنيف ; پیدائش 1960ء) سعودی عرب میں قومی خاندانی تحفظ پروگرام (NFSP) کی ناظم امور ہیں۔ وہ بچوں کی متعدی بیماری کی ماہر ہیں اور گھریلو تشدد اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کا شکار ہونے والوں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے کام کرتی رہی ہے۔ [2]
مہا المنیف | |
---|---|
(عربی میں: مها المنيف) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1960ء (عمر 63–64 سال) سعودی عرب |
شہریت | سعودی عرب |
عملی زندگی | |
مادر علمی | شاہ سعود یونیورسٹی |
پیشہ | طبیبہ [1] |
مادری زبان | عربی |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
زندگی
ترمیمالمنیف سعودی عرب میں 1960ء میں پیدا ہوئی، اسی سال جب لڑکیوں کو پہلی بار تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی۔ وہ سعودی عرب میں اسکول اور یونیورسٹی گئی تھیں، لیکن وہ بتاتی ہیں کہ امریکا میں کام کرنے کے ایک عشرے کے دوران اس کی صلاحیتوں کو نکھارا گیا۔ سعودی عرب میں اسے حقائق بتائے گئے لیکن امریکا میں اس نے بحران سے نمٹنے کا طریقہ سیکھا۔ [3]
2009ء سے 2013ء تک المنیف نے سعودی عرب کی مشاورتی کونسل، شوریٰ کونسل کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اگست 2013ء میں، وزراء کی کونسل نے گھریلو تشدد کے متاثرین کے تحفظ کے لیے تاریخی قانون سازی کی۔ المنیف اور قومی خاندانی تحفظ پروگرام نے "بدسلوکی سے تحفظ" قانون کے مسودے کی تیاری اور مشورہ دینے میں ایک کردار ادا کیا، جو سعودی عرب میں پہلی بار گھریلو تشدد کی تعریف کرتا ہے اور اسے مجرم قرار دیتا ہے۔ [4] مہا المنیف کو خاص طور پر اس انسانی خدمت کے لیے 2014ء کے بین الاقوامی خواتین کریج اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ وہ اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں اس لیے باراک اوباما نے اپریل 2014ء میں سعودی عرب میں انھیں انعام سے نوازا۔
این ایف ایس پی کو 2005ء میں سعودی عرب میں گھریلو تشدد اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی سے نمٹنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ این ایف ایس پی نے وکالت کے پروگرام تیار کیے ہیں، جن میں سعودی عرب میں گھریلو تشدد اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے اعدادوشمار کی اطلاع دی گئی ہے اور بدسلوکی کا شکار ہونے والوں کے لیے خدمات فراہم کرنے کی کوششوں کی قیادت کی ہے۔ [2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.abouther.com/content/maha-al-muneef
- ^ ا ب "2014 International Women of Courage Award Winners"۔ State.gov۔ 2014-03-03۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2014
- ↑ audi receives International Women of Courage Award, Al Monitor, 2016, Retrieved 17 July 2016
- ↑ Joe Stork (2013-09-03)۔ "Saudi Arabia: New Law to Criminalize Domestic Abuse"۔ Human Rights Watch۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2014