میاں غلام شاہ کلہوڑو (وفات 1772ء) (سندھی: ميان غلام شاه ڪلهوڙو)‏ ) 1758ء سے کلہوڑہ خاندان کے حکمران تھے، انھیں اپنے بھائی میاں مرادیاب کلہوڑو کی جگہ کلہوڑہ کے قبائلی سرداروں نے سندھ کا حکمران مقرر کیا۔ انھیں افغان بادشاہ احمد شاہ درانی نے شاہ وردی خان کے لقب سے نوازا تھا۔ وہ نور محمد کلہوڑو کی حکمرانی کے بعد سندھ میں استحکام لانے میں کامیاب ہوئے۔ انھوں نے ملک کو دوبارہ منظم کیا اور صحرائے تھر کے قریب مرہٹوں اور ان کے مستقل جاگیردار کچ کے راؤ کو شکست دی اور فتح کے ساتھ واپس لوٹا۔ غلام شاہ نے شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے مزار کی تعمیر کا حکم بھی دیا۔ غلام شاہ کلہوڑو کا مقبرہ حیدرآباد سندھ، پاکستان میں واقع ہے۔ [1]

Ghulam Shah Kalhoro
Shah Wardi Khan
tomb of Ghulam Shah Kalhoro
نواب of سندھ
1758  – 1772
پیشروNoor Mohammad Kalhoro
جانشینMian Sarfraz Kalhoro
خاندانکلہوڑہ
والدنور محمد کلہوڑو
والدہمائی گلاں
وفات1772
حیدرآباد، سندھ, پاکستان
مذہباسلام

کیچ پر حملہ ترمیم

راؤ گوڈجی II (1761-ء1778ء) کے دور حکومت میں 1763-64 میں، غلام شاہ نے 7000 آدمیوں کی فوج کے ساتھ کچھ پر حملہ کیا، جارا، کچ کے قریب ایک لڑائی میں راؤ کو شکست دی جس میں سینکڑوں کچھی لوگ مارے گئے۔ کچھ کے وزیر پنجا نے غلام شاہ کو سالانہ خراج اور راؤ کی بہن کا ہاتھ دینے کا وعدہ کیا۔ لیکن راؤ غلام شاہ کے مطالبات کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔ چنانچہ 1765ء میں غلام شاہ نے دوبارہ 5000 آدمیوں کی ایک اور فوج کی قیادت کی اور کچھ کے بہت سے علاقوں پر قبضہ کر لیا۔ بھوج کے بعد، کچھ کے دار الحکومت کا محاصرہ کیا گیا، دونوں حکمرانوں کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے۔ گوڈجی II نے اپنے کزن ویسوجی کی بیٹی سے شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور ایک بڑا معاوضہ اور سالانہ خراج ادا کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔ بعد ازاں غلام شاہ نے راؤ کے چچا زاد بھائی ویسو جی کی بیٹی سے شادی کر لی اور یہ شادی دونوں طرف بڑی شان و شوکت سے منائی گئی۔

اس تعلق کو مدنظر رکھتے ہوئے، بستہ بندر، لکھپت اور دیگر علاقے جو میاں غلام شاہ کلہوڑو نے فتح کیے تھے، راؤ کیچ کو واپس کر دیے گئے۔ 1768ءمیں، کچھ کے راؤ کے خلاف حاصل کی گئی اپنی عظیم فتوحات کی یاد میں، غلام شاہ نے ایک نیا دار الحکومت بنایا جس کا نام انھوں نے حیدرآباد رکھا ( امام علی کے نام پر جن کا پیدائشی نام حیدر مطلب شیر تھا)۔ غلام شاہ کا انتقال 1772ء میں ہوا اور اس کا بیٹا میاں سرفراز خان جانشین بنا۔ غلام شاہ فن اور ثقافت کا سرپرست تھا اور اس نے اپنے پیشرو کا مقبرہ بنایا تھا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Ghulam Shah Kalhoro Tomb"۔ Discover Pakistan (بزبان انگریزی)۔ 25 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مئی 2019