میران حیدر ایک ہندوستانی کارکن رہنما اور انسانی حقوق کے محافظ ہیں جو شہریت ترمیمی قانون کے احتجاج میں اپنی بے بہا جدو جہد کے لیے مشہور ہیں۔ [1] وہ دہلی یوتھ ونگ یونٹ کے آر جے ڈی ریاستی صدر بھی ہیں۔ [2]

میران حیدر
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1991ء (عمر 33–34 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سیوان ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور تعلیم

ترمیم

میران حیدر 1991ء میں بہار کے ضلع سیوان کے برہڑیا بلاک میں پیدا ہوئے۔ [3] 2020 تک، ان کے والد اپنی ملازمت سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔ ان کی والدہ 2019ء میں اس دار فانی سے کوچ کرگئیں۔ وہ کم سنی ہی میں دہلی چلے گئے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے اپنی اسکولی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے مکینیکل انجینئری، بین الاقوامی کاروبار میں ایم بی اے اور ویسٹ ایشین اسٹڈیز میں ایم فل مکمل کی سندیں جامعہ سے ہی حاصل کیں - اس وقت وہ جامعہ کے سینٹر فار مینجمنٹ اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر ہیں۔ [4][5]

سیاسی سرگرمی

ترمیم

میران عام آدمی پارٹی کے یوتھ ونگ، چھاتر یووا سنگھرش سمیتی (سی وائی ایس ایس) کے رکن تھے۔ میران نے 2017ء میں یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ یونین کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے بطور احتجاج بھوک ہڑتال کی تھی۔ انھوں نے جامعہ اسٹوڈنٹس فورم (JSF) کی مشترکہ بنیاد رکھی، جو یونیورسٹی کے طلبہ کے کارکنوں کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔ 2019 ء میں، انھوں نے CYSS چھوڑ دیا اور راشٹریہ جنتا دل (RJD) میں شمولیت اختیارکرلی۔ وہ آر جے ڈی یوتھ ونگ کی دہلی یونٹ کے صدر ہیں۔ حیدر سی اے اے مخالف مظاہروں میں کافی سرگرم رہے۔ [6][4] [7]

  1. Mahtab Alam۔ "Delhi Riots: 'Vague' FIR Names Umar Khalid, Police Arrests Jamia Student"۔ The Wire۔ The Wire۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-11
  2. ef abcd۔ "Delhi Riots: Police Books Umar Khalid, Meeran Haider, Safoora Zargar Under UAPA"۔ huggingtonpost۔ Huffington Post۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-11
  3. "Bihar students writes to RJD to break silence on the incarceration of Sharjeel Imam and Meeran Haider Haider". Keyboard journal (برطانوی انگریزی میں). 3 اکتوبر 2020. Archived from the original on 2020-10-22. Retrieved 2021-02-12.
  4. ^ ا ب "Who are the Jamia Millia students Modi govt is witch hunting? · Dalit Camera". Dalit Camera (امریکی انگریزی میں). 10 جون 2020. Archived from the original on 2020-12-25. Retrieved 2021-01-12.
  5. "Covid-19 Pandemic: Crackdown On Dissent Putting Lives At Immediate Risk In India"۔ Amnesty International India۔ Amnesty۔ 2020-11-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-09-11
  6. Mohammad Ibrar (4 اکتوبر 2017). "Jamia hasn't had an election in 11 years, students want franchise back". The Times of India (انگریزی میں). Retrieved 2021-01-12.
  7. "Delhi Riots: Police Books Umar Khalid, Meeran Haider, Safoora Zargar Under UAPA"۔ huggingtonpost۔ press trust of India۔ 2020-10-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-10-05