میری جیمز گل
مریم جیمز گل ( اردو: میری گل ؛ پیدائش 28 اگست 1985) ایک پاکستانی سیاست دان ہے۔ مریم 2013 کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے مئی 2018 تک صوبائی اسمبلی پنجاب کی رکن رہی ہیں۔
میری جیمز گل | |
---|---|
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی | |
مدت منصب 29 مئی 2013 – 31 مئی 2018 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 اگست 1985ء (40 سال) |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیممریم جیمز گل 28 اگست 1985 کو پیدا ہوئی تھیں۔ [1] انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم لاہور سے ہی حاصل کی۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 2004 میں مریم نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی سے رول آف آنر کے ساتھ بیچلر آف آرٹس (آنرز) کی ڈگری حاصل کی۔ 2007 میں مریم نے قانون میں بیچلر ڈگری مکمل کی۔ [2]
سیاسی کیریئر
ترمیممریم جیمز گل کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہیے۔ پاکستان کے عام انتخابات، 2013ء|2013 کے پاکستانی عام انتخابات]] میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پنجاب صوبائی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔ [3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "پنجاب اسمبلی"۔ www.pap.gov.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-07
- ↑
- ↑ "2013 کے انتخابات میں خواتین نشستیں" (PDF)۔ ای سی پی۔ 2018-01-27 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-06