میری سرکار (ہندی: मेरी सरकार) بھارت کے شہریوں کو اپنی حکومت سے مربوط کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے[3] جو انھیں ملک کے انتظام و انصرام میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس ویب گاہ کو حکومت ہند نے قائم کیا ہے۔[4] حکومت ہند کے مطابق اس پلیٹ فارم کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنے شہریوں سے ملکی انتظام کے متعلق قابل عمل اور مفید مشورے حاصل کر سکے۔[5] چنانچہ اس ویب گاہ کے صارفین مختلف سرکاری منصوبوں پر گفتگو کرتے اور ان کی ترقی و کامیابی کے لیے مفید رائے دیتے ہیں۔[6] اس ویب گاہ پر مختلف فارمیٹ میں فائلیں اپلوڈ کرنے کی بھی اجازت ہے۔ ویب گاہ کا انتظام قومی مرکز اطلاعات (NIC) کے سپرد کیا گیا ہے۔[7] موجودہ وزیر اعظم بھارت نریندر مودی کے مطابق اس پلیٹ فارم کے قیام کا مقصد یہ تھا کہ انتخابات میں کامیابی اور حصول اقتدار کے بعد حکام اور عوام میں جو خلا پیدا ہو جاتا تھا، اسے ختم کیا جائے۔ [8][9]

میری سرکار
120p
لوگو
میری سرکار کے سرورق کا اسکرین شاٹ
سائٹ کی قسم
رابطہ عامہ
دست‌یابہندی، انگریزی
علاقہ خدمتعالمی
مالکحکومت ہند
ویب سائٹmygov.in
الیکسا درجہکم 18,298 (فروری 2019)[1]
تجارتینہیں
اندراجضروری (فقط برائے تبصرہ)
صارفین100, 000+[2]
آغاز26 جولائی 2014؛ 10 سال قبل (2014-07-26)
موجودہ حیثیتفعال

ویب گاہ کے قیام کے فقط دو ہفتوں بعد اگست 2014ء کے پہلے ہفتے میں ہی میری سرکار پر ایک لاکھ افراد نے اپنا کھاتا بنا لیا[10] اور گوگل پہلی بین الاقوامی کمپنی تھی جس نے میری سرکار سے اشتراک عمل شروع کیا۔ آکاش وانی سے پہلے خطاب کے بعد جلد ہی یہ اعلان بھی کر دیا گیا کہ نریندر مودی کو پیش کیے جانے والے مشوروں اور ان سے کیے جانے والے سوالات کے جوابات ریڈیو کی مدد سے دیے جائیں گے۔[11]

اس ویب گاہ کا ایک موبائل اطلاقیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے موبائل پر زیادہ آسانی سے اپنی باتیں رکھ سکتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم

میری سرکار کے ذیلی ڈومین

ترمیم

میری سرکار کی علاحدہ ریاستی ویب گاہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "mygov.in Site Info"۔ الیکسا انٹرنیٹ۔ 17 مئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ February 5, 2019 
  2. Voice Data۔ "1 lakh civilians befriend 'MyGov'"۔ We have had over 1,00,000 contributions (at MyGov). Several thousands of hours have been contributed by common people to participate in it. (7 August 2014)۔ 10 اگست 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2014 
  3. NDTV Profit۔ "How to Win Rs. 50,000 From the Government"۔ profit.ndtv.com۔ New Delhi Television Limited۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2014 
  4. Global Voices (2014-08-30)۔ "Stop Complaining About the Government! Instead, India Wants Citizens to Help"۔ globalvoices.org۔ Global Voices Online۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 ستمبر 2014 
  5. "PM Narendra Modi launches portal, MyGov, for citizens to contribute in governance - The Economic Times"۔ The Economic Times۔ economictimes.indiatimes.com۔ 27 July 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولا‎ئی 2014 
  6. India .Com (2014-07-27)۔ "MyGov: PM Narendra Modi launches website for citizens"۔ india.com۔ India Webportal Pvt Ltd۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2014 
  7. Zee News (26 July 2014)۔ "PM launches 'MyGov' portal for citizens to contribute in governance"۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جولا‎ئی 2014 
  8. The Hindu (27 July 2014)۔ "PM launches engagement platform"۔ Mr. Modi pointed out there was a widespread belief in the country that after a government is elected, a gap develops between the people and the executive.۔ Kasturi and Sons Limited۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2014 
  9. India.com (27 July 2014)۔ "MyGov: PM Narendra Modi launches website for citizens – mygov.nic.in"۔ “The platform would bridge gap gulf between people and government. "۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولا‎ئی 2014 
  10. "mygov.in Site Info"۔ الیکسا انٹرنیٹ۔ 17 مئی 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ February 5, 2019 
  11. Live Mint (22 September 2014)۔ "Google to launch contest for Narendra Modi PMO app"۔ Google will run a series of initiatives, which include collaboration with the government’s new citizen engagement platform, MyGov.nic.in.۔ Hindustan Times Media۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 ستمبر 2014