میر نصیب اللہ خان

پاکستان میں سیاستدان

میر نصیب اللہ خان، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 30 اگست 2018 سے 12 اگست 2023 تک بلوچستان کے صوبائی وزیر صحت رہے۔ وہ اگست 2018 سے اگست 2023 تک بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔

میر نصیب اللہ خان
معلومات شخصیت
جماعت پاکستان تحریک انصاف   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
(صوبائی اسمبلی کے رکن (ایم پی اے [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
13 اگست 2018 
حلقہ انتخاب پی بی-9  
پارلیمانی مدت 11 ویں صوبائی اسمبلی بلوچستان بلوچستان  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی کیریئر

ترمیم

وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی بی-9 (کوہلو) سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ 27 اگست 2018 کو انھیں وزیر اعلیٰٰ جام کمال خان کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا۔ 30 اگست کو انھیں بلوچستان کا صوبائی وزیر صحت مقرر کیا گیا۔ 1 جنوری 2019 کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دے گئے۔ 21 اکتوبر 2021 کو میر عبد القدوس بزنجو کی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا۔ 22 اکتوبر 2021 کو انھیں بلوچستان کا صوبائی وزیر تعلیم مقرر کیا گیا۔ 4 جنوری 2024 میں ڈیرہ بگٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ 2024 کے عام انتخابات میں حلقہ پی بی-09 ضلع کوہلو (مریستان) سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر حصہ لیا اور 6277 ووٹ حاصل کئے مگر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نواب چنگیز خان مری سے ہار گئے۔

حوالہ جات

ترمیم