میلہ جنادریہ (عربی: مهرجان الجنادرية، انگریزی: Jenadriyah) سعودی عرب کا ایک ثقافتی میلہ ہے جو سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کے قریب جنادریہ کے مقام پر ہر سال منایا جاتا ہے۔و1و یہ میلہ دو ہفتے جاری رہتا ہے۔ سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود نے اس تہوار کا باقاعدہ آغاز کیا۔ یہ میلہ جزیرہ عرب اور سعودی عرب کا سب سے بڑا ثقافتی میلہ ہے۔و2و

جنادریہ 27

یہ میلہ سعودی عرب قومی گارڈ کے زیر انتظام ہے۔ اس کا باقاعدہ آغاز 1985ء میں کیا گیا۔و3و اس میلے میں شتر دوڑ، مقامی موسیقی اور عرضہ اور مزمار کا رقص شامل ہے۔ اس میلے کو ہر سال تقریباً دس لاکھ لوگ دیکھنے آتے ہیں۔و4و عام طور پر یہ میلہ فروری اور مارچ کے مہینوں میں منعقد کیا جاتا ہے۔


معمولات و واقعات ترمیم

اس میلے میں درج ذیل چیزیں شامل ہوتی ہیں:

  • "الجنادریہ اوپریٹا
  • ٹورازم اوسس
  • سعودی عرضہ
  • حکومتی پویلین
  • صوبائی پویلین
  • شاعری
  • ثقافتی تقریبات۔و5و
  • شتر دوڑ
  • گھڑ دوڑ
  • رقص
  • روایتی ملبوسات
  • کتاب میلہ

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم