میل گبسن
میل گبسن (انگریزی: Mel Columcille Gerard Gibson) (پیدائش: 3 جنوری 1956ء) امریکی نژاد آسٹریلوی اداکار، ہدایت کار، پیش کار اور مصنف ہیں۔ وہ امریکہ میں پیدا ہوئے اور 12 سال کی عمر میں آسٹریلیا منتقل ہو گئے اور بعد ازاں سڈنی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈرامیٹک آرٹ سے اداکاری کی تعلیم حاصل کی۔ میڈ میکس اور لیتھل ویپن جیسے معروف سلسلوں میں نام کمانے کے بعد انھوں نے بریو ہارٹ جیسی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلم تخلیق کی جس میں انھوں نے ہدایت کاری اور مرکزی کردار جیسے اہم فرائض نبھائے۔ بریو ہارٹ کی ہدایت کاری کے نتیجے میں وہ چھٹی شخص بنے جنھوں نے اداکاری سے ہدایت کاری کا رخ کیا اور بہترین ہدایت کار کا آسکر ایوارڈ جیتا۔ 2004ء میں انھوں نے شہرۂ آفاق فلم دی پیشن آف دی کرائسٹ پیش اور تخلیق کی، جس میں حضرت عیسٰی علیہ السلام کی زندگی کے آخری لمحات (مسیحی عقیدے کے مطابق) کی فلمبندی کی گئی ہے۔ انھیں حکومت آسٹریلیا کی جانب سے آفیسر آف دی آرڈر آف آسٹریلیا (Officer of the Order of Australia) کا اعزاز مل چکا ہے جبکہ 2004ء میں معروف جریدے فوربس (Forbes) نے انھیں دنیا کی طاقتور ترین شخصیات کی سالانہ فہرست میں جگہ دی۔
میل گبسن | |
---|---|
(انگریزی میں: Mel Gibson) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Mel Colm-Cille Gerard Gibson) |
پیدائش | 3 جنوری 1956ء (68 سال)[1][2][3][4][5][6][7] پیکسکل، نیو یارک |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا [8] جمہوریہ آئرلینڈ [8][9] |
نسل | آئرستانی امریکی [10]، برطانوی امریکی [10] |
جماعت | ریپبلکن پارٹی |
تعداد اولاد | 9 |
عملی زندگی | |
مادر علمی | نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈرامیٹک آرٹ |
پیشہ | فلم ساز ، فلم اداکار ، فلم ہدایت کار ، مصنف ، صوتی اداکار ، منظر نویس ، ٹیلی ویژن اداکار ، منچ اداکار ، ٹی وی پروڈیوسر ، اداکار [11]، ہدایت کار [11] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [12][13] |
کل دولت | 425000000 امریکی ڈالر (2011)[14] |
اعزازات | |
نامزدگیاں | |
دستخط | |
IMDB پر صفحات[15] | |
درستی - ترمیم |
فلمیں
ترمیم- Mad Max series
- Gallipoli
- The Year of Living Dangerously
- The Bounty
- Hamlet
- Braveheart
- The Passion of the Christ
- Apocalypto
- The Beaver
- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/119095394 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6sv226v — بنام: Mel Gibson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Mel-Gibson — بنام: Mel Gibson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ بنام: Mel Gibson — فلم پورٹل آئی ڈی: https://www.filmportal.de/4149534a62c544c78274d8c1cee62145 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/gibson-mel — بنام: Mel Gibson
- ↑ GeneaStar person ID: https://www.geneastar.org/genealogie/?refcelebrite=melcolmcillegerardgm — بنام: Mel Gibson
- ↑ Roglo person ID: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=7929&url_prefix=https://roglo.eu/roglo?&id=p=mel;n=gibson — بنام: Mel Gibson
- ↑ https://ireland-calling.com/citizenship/mel-gibson-irish-citizen/
- ↑ https://www.irishpost.com/entertainment/11-celebrities-never-realised-irish-passport-164941
- ↑ https://ethnicelebs.com/mel-gibson
- ↑ ACMI ID: https://www.acmi.net.au/creators/76439
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb136055695 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/10750819
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Mel_Gibson
- ↑ ربط: https://www.imdb.com/name/nm0000154/