بریو ہارٹ
بریو ہارٹ (انگریزی: Braveheart) ایک تاریخی رزمیہ فلم ہے جسے 1995آ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ میل گبسن نے اس فلم کے پیشکار اور ہدایتکار کے ساتھ ساتھ مرکزی کردار کے فرائض بھی انجام دیے۔ فلم کو پردۂ سیمیں کے لیے ہی تحریر کیا گیا تھا جسے بعد ازاں رینڈل والس نے ناول کی شکل دی۔ گبسن نے اسکاٹ لینڈ کے تاریخی جنگجو کردار ولیم والس کا کردار نبھایا ہے جو اسکاٹ لینڈ کی پہلی جنگ آزادی کے ذریعے منظر عام پر آئے۔ فلم میں انگلستان کے ایڈورڈ اول کا کردار پیٹرک میک گوہان، ایڈورڈ کی بہو شہزادی آئزابیلا کا کردار صوفی مرسیو اور اسکاٹ لینڈ کو آزادی دلانے والے رابرٹ دی بروس کا کردار ایگنس میک فیڈین نے ادا کیا ہے۔ فلم نے 68 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں 5 اعزازات حاصل کیے جن میں بہترین فلم اور بہترین ہدایت کے اعزازات بھی شامل ہیں جبکہ فلم مزید پانچ اعزازات کے لیے بھی نامزد ہوئی تھی۔ اس فلم کی کامیابی نے تاریخی رزمیہ قسم کی فلموں کو نئی زندگی بخشی اور اس کے بعد گلیڈی ایٹر، دی پیٹریاٹ، الیگزینڈر، ٹرائے، کنگڈم آف ہیون اور 300 جیسی شہرۂ آفاق تاریخی رزمیہ فلمیں بنیں۔
بریو ہارٹ Braveheart | |
---|---|
فائل:Braveheart imp.jpg | |
ہدایت کار | میل گبسن |
پروڈیوسر | میل گبسن ایلن لیڈ جونیئر. بروس ڈیوی اسٹیفن میک ایویٹی |
تحریر | رینڈل والس |
ستارے | میل گبسن صوفی مرسیو کیتھرائن میک کورمیک پیٹرک میک گوہان اینگس میک فیڈین برینڈن میک گلیسن |
راوی | اینگس میک فیڈین |
موسیقی | جیمز ہورنر |
سنیماگرافی | جون ٹول |
ایڈیٹر | اسٹیون روزینبلم |
تقسیم کار | -امریکا و کینیڈا - پیراماؤنٹ پکچرز آئیکون انٹرٹینمنٹ - امریکا سے باہر - ٹوینٹیتھ سنچری فوکس |
تاریخ نمائش | 24 مئی , 1995 |
دورانیہ | 182 منٹ |
ملک | ریاستہائے متحدہ |
زبان | انگریزی |
بجٹ | $53,000,000 |
باکس آفس | $202,600,000 |