میچیو کاکو
میچیو کاکو (انگریزی: Michio Kaku) امریکی نظریاتی طبیعیات ہیں۔ہارورڈ سے تعلیم یافتہ جاپانی نژاد امریکی پی ایچ ڈی پروفیسر میچیو کاکو امریکا کے سٹی کالج آف نیو یارک نیویارک یونیورسٹی میں تھیوریٹکل فزکس پڑھانے کیساتھ ساتھ نیو جرسی میں قائم انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس سٹیڈیز سے بھی منسلک ہیں، انھوں مشہور زمانہ “ سٹرنگ فیلڈ تھیوری” پر بھی کام کیا ہے۔“فزکس آف دی ایمپاسبل” دا فیوچر آف دی مائینڈ ” جیسی شہرہ آفاق کتب کیساتھ متعدد دیگر کتابوں کے مصنف ہیں، پروفیسر صاحب بی بی سی، ڈسکوری، ہسٹری اور سائنس ٹی وی پر تسلسل سے پروگرام بھی کرتے رہے اور انھیں سائنسی خدمات کے لیے دو ہزار اٹھارہ میں کلوسٹیگ میموریل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ زمین پر بسنے والے بنی نوع انسان کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے پروفیسر کا ماننا ہے کہ ہم اپنے پورے شعور کیساتھ بنا جسم کے ایک سیکنڈ میں ناصرف چاند پر پہنچ سکیں گے بلکہ سپیڈ آف لائٹ سے سفر کرتے ہوئے محض بیس منٹ میں مریخ پر ہوں گے، جبکہ ہمارا نزدیک ترین ستارہ ایلفا سینٹوری جو ہم سے سو سال کی مسافت پر ہے وہاں ہم محض چار سالوں میں پہنچ جائیں گے اور یہ سب فزکس کے بنیادی اصولوں کے اندر رہتے ہوئے ممکن ہوگا۔
میچیو کاکو | |
---|---|
(انگریزی میں: Michio Kaku) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 24 جنوری 1947ء (77 سال)[1][2][3][4] سان ہوزے، کیلیفورنیا |
رہائش | نیو یارک شہر، نیویارک، امریکا |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
اولاد | 2 |
عملی زندگی | |
مقام_تدریس | City College of New York نیویارک یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانس سٹڈی |
مادر علمی | ہارورڈ یونیورسٹی جامعہ کیلیفورنیا، برکلے |
تعلیمی اسناد | طبیعیات اور ریاضی میں ڈاکٹر آف سائنس |
ڈاکٹری مشیر | Stanley Mandelstam Robert Pound |
پیشہ | نظریاتی طبیعیات دان [5]، سائنسی مصنف [5]، سائنس مشہوری باز [5]، مستقبل دان ، استاد جامعہ ، غیر فکشن مصنف [5]، ریڈیو میزبان ، طبیعیات دان ، ٹی وی شخصیت ، مشہور عام سائنسی مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [6][7]، جاپانی |
شعبۂ عمل | طبیعیات ، فلکیات |
ملازمت | جامعہ پرنسٹن ، نیویارک سٹی کالج [5] |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
اوائلِ زندگی
ترمیمکاکو 24 جنوری 1947ء میں کیلی فورنیا کا شہر سان ہوزے میں پیدا ہوا۔ اس کے والدین جاپانی تھے۔ اپنی طفولیت میں انھوں نے جوڈو کا مشق کیا۔ بڑا ہو کہ وہ کالج سے سب سے اعلی اعزاز کے ساتھ ڈگری حاصل کیا.
حوالہ جات
ترمیم- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0435434/ — اخذ شدہ بتاریخ: 16 اکتوبر 2015
- ↑ انٹرنیٹ سوپرلیٹیو فکشن ڈیٹا بیس آتھر آئی ڈی: https://www.isfdb.org/cgi-bin/ea.cgi?21239 — بنام: Michio Kaku — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/3293542 — بنام: Michio Kaku — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000031679 — بنام: Michio Kaku — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب https://www.theguardian.com/science/2021/apr/03/string-theory-michio-kaku-aliens-god-equation-large-hadron-collider
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb124039292 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/78617443
- ↑ Drew، Bernard Alger (2008)۔ 100 Most Popular Nonfiction Authors: Biographical Sketches and Bibliographies۔ Libraries Unlimited۔ ص 189۔ ISBN:978-1-59158-487-2
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر میچیو کاکو سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
ویکی اقتباس میں میچیو کاکو سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |