ناتھن برنبام ( عبرانی: נתן בירנבוים‎ ؛ تخلص : متھیاس اکھر، ڈاکٹر ن۔بیرنر،   متھیاس  پالمی، انٹون سکارٹ،  تھیوڈور شوارٹز اور  پنتا رہے"؛ 16 مئی 1864ء - 2 اپريل 1937ء) آسٹریا کے ایک مصنف ،صحافی ، یہودی مفکر اور قوم پرست تھے۔ [2][3] ان کی زندگی کے تین اہم مراحل ہیں، جو ان کی سوچ میں تبدیلی ظاہرکرتے ہیں: پہلا صیہونی مرحلہ (1883ء تا 1900ء )؛ دوسرا یہودی ثقافتی خود مختاری کا مرحلہ (1900ء تا 1914ء) جس میں یدش زبان کی ترقی و تقویت بھی شامل تھی۔ اور مذہبی مرحلہ (1914ءتا 1937ء) جب وہ راسخ العقیدہ ( کٹر) یہودیت کی طرف رجوع کر گئے اور صیہون مخالفت اختیار کی۔ انھوں نے روزا کورنگوت (1869ءتا 1934ء) سے شادی کی اور ان کے تین بیٹے تھے: سلیمان (سالومو) برنبام (1891ءتا 1989ء)، مینامہ برنبام (1893ءتا1944ء) اور ایریل برنبام (1894ءتا1956ء)۔

ناتھن برنبام
پیدائشناتھن برنبام
16 مئی 1864(1864-05-16)
ویانا, آسٹریائی سلطنت
وفاتاپریل 2، 1937(1937-40-20) (عمر  72 سال)
سخیونیگن, ہالینڈ
قلمی ناممتھیاس اکھر
ڈاکٹر ن ۔بیرنر
متھیاس پالمی
انٹون سکارٹ
تھیوڈور شوارٹز
پنتارہے
پیشہصحافی اور مصنف
  1. "ترجمہ سکھلائی" 
  2. Bridger, David (1962)۔ The New Jewish Encyclopedia۔ New York, Behrman House۔ ISBN 978-0-87441-120-1 
  3. The New Jewish Encyclopedia۔ "The Religion Book:Zionism"۔ answers.com