نارکوس
نارکوس (انگریزی: Narcos) نیٹ فلکس کی بنائی ٹی وی سیریز ہے۔ اس کے تین سیزن آن ائیر جا چکے ہیں۔ اس کا پس منطر کولمبیا ہے اور اس کے پہلے دو سیزن منشیات کے بادشاہ پابلو اسکوبار کی کہانی پر مبنی ہیں، جو کوکین کی پیداوار اور تقسیم سے ایک ارب پتی بن گیا تھا۔ کہانی کا مرکز اسکوبار کے دیگر منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ معاملات پر مرکوز ہے تاہم اس میں ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) ایجنٹوں اور مختلف مخلف تنظیموں کا بھی ایم کردار ہے۔ [1][2] تیسرا سیزن اسکوبار کے زوال کے بعد کالی کارٹل کے عروج پر پہنچنے اور ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کا کالی کارٹل کے خالف مہم پر مبنی ہے۔
نارکوس | |
---|---|
نوعیت | |
تخلیق کار |
|
نمایاں اداکار |
|
متن |
|
تھیم موسیقی | رودریگو امارانتے |
افتتاحی تھیم | "Tuyo" |
موسیقار | پیدرو برومفمن |
نشر | ریاستہائے متحدہ کولمبیا |
زبان | انگریزی ہسپانوی |
تعدادِ دور | 3 |
اقساط | 30 (اقساط کی فہرست) |
تیاری | |
عملی پیشکش |
|
فلم ساز |
|
مقام |
|
عکس نگاری | ماوریسیو ویدال |
دورانیہ | 43–60 منٹ |
پروڈکشن ادارہ | گوموں انٹرنیشنل ٹیلی ویژن |
تقسیم کار | نیٹ فلکس |
نشریات | |
چینل | نیٹ فلکس |
تصویری قسم | 1080پی، 4کے (16:9 ایچ ڈی ٹی وی) |
28 اگست 2015ء | – 1 ستمبر 2017ء|
اثرات | |
اگلا | نارکوس: میکسیکو |
بیرونی روابط | |
ویب سائٹ |
پہلا سیزن 10 اقساط پر مشتمل اور یہ خصوصی طور پر نیٹ فلکس 28 اگست، 2015ء کو نشر ہوا۔ [3] اسے دوسرے سیزن کے لیے تجدید کیا گیا اور 2 ستمبر، 2016ء کو اس کی 10 اقساط کو نشر کیا گیا۔ [4] 6 ستمبر، 2016 کو نیٹ فلکس نے اسے تیسرے اور چوتھے سیزن کے لیے کو تجدید کیا۔ [5] تیسرا سیزن 1 ستمبر، 2017ء کو پیش کیا گیا۔ [6]
18 جولائی 2018ء کو یہ اعلان کیا گیا کہ چوتھے سیزن میں اس کا پس منظر تبدیل ہو گا اور اس کا نام نارکوس: میکسیکو ہو گا۔ نئی سیریز جسے 2018ء میں جاری ہونا ہے کا پس منظر میکسیکو میں 1980ء کے دہائی ہے۔ [7]
خاکہ
ترمیمسیزن 1 (2015ء)
ترمیمسیزن 1 پابلو اسکوبار کی زندگی کی 1970 کی دہائی بعد سے کہانی ہے جب وہ پہلی بار جولائی 1992ء کوکین کی تیاری میں ملوث ہوا۔ شو میں اس مدت میں پابلو اسکوبار سے جڑے ہوئے واقعات کا ذکر ہے۔ اس کی کہانی کولمبیا میں امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے ایجینٹ اسٹیون مرفی کے نقطہ نظر سے بیان کی گئی ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پابلو اسکوبار کوکین کی تجارت میں شامل ہوا۔ اس سے قبل وہ میڈیئن کے کالے بازار میں ملوث تھا جو (شراب، سگریٹ اور گھریلو الیکٹرونکس آلات) کولمبیا میں اسمگل کرتا تھا جس کی انتہائی ممانعت تھی۔ اسے چلی کا ایک مفرور کیمادان ماتیو "کاکروچ" مورینو ملتا جو اس سے قبل چلی میں کوکین تیار کرتا تھا۔ وہ اسکوبار کو مل کر کاروبار کرنے کا کہتا ہے کیونکہ کوکین ایک انتہائی منافع بخش کاروبار ہے۔ وہ مورینو کی چھوٹی کوکین پروسیسنگ لیب کی بجائے وسیع پیمانے پر تیاری شروع کرتے ہیں اور کوکین کو میامی میں بڑی مقدار میں بھیجنا شروع کرے ہیں جہاں وہ امیر لوگوں میں کافی مقبول ہو جاتی ہے۔ جلد ہی کوکین کی طلب ریاستہائے متحدہ بڑھ جاتی ہے اور پابلو اسکوبار نت نئے طویقوں سے بڑے پیمانے پر کوکین ریاستہائے متحدہ بھجنا شروع کر دیتا ہے۔ امریکی مارکیٹ میں منشیات میں کوکین کی اہمیت بڑھ جاتی ہے اس کے ساتھ ہی ریاستہائے متحدہ سے کولمبیا میں امریکی ڈالر کا بہاؤ بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔ امریکی اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے ایجینٹوں کی ایک ٹاسک فورس کولمبیا بھیجتے ہیں جو اسٹیون مرفی اور اس کے ساتھی خاویئر پینیا پر مشتمل ہوتی ہے۔ اسٹیون مرفی کا کام مقامی کولمبیائی ٹاسک فورس کے ساتھ مل کر کام کرنا تھا جس کی سربراہی کرنل اوراکیو کاریئو کے ہاتھ میں تھی۔ یہ سیزن اسکوبار کے پر تعیش جیل سے فرار ہونے پر ختم ہوتا ہے۔
کاسٹ
ترمیم- ویگنر مؤرا بطور پابلو اسکوبار – ایک کولمبیائی منشیات کا بادشاہ اور میڈیئن کارٹل کا رہنما (سیزن 1–2)
- بویڈ ہولبروک بطور اسٹیون مرفی – ایک ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن ایجینٹ جس کو پابلو اسکوبار کی تنظیم کو ختم کرنے کی ذمہ داری دی گئی (سیزن 1–2)[8]
- پیڈرو پاسکل بطور خاویئر پینیا – ایک ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن ایجینٹ جس کو پابلو اسکوبار کی تنظیم کو ختم کرنے اور سیزن 3 میں کالی کارٹل کو ختم کرنے کی ذمپ داری دی گئی (سیزن 1–3)
- جوانا کرسٹی بطور کونی مرفی – اسٹیون مرفی کی بیوی، ایک نرس جو مقامی ہسپتال میں کام کرتی تھی (سیزن 1–2)
- موریس کومپتے بطور اوراکیو کاریئو – ایک کولمبیائی پولیس افسر اور سرچ بلاک کا کمانڈر، کرنل اوگو مارتینیز کی بنیاد پر[9][10] (مرکزی سیزن 1، مکرر سیزن 2)
- آندرے ماتوس بطور خورگے لوئس اوچوا واسکیز – میڈیئن کارٹل کا شریک بانی اور سابق رہنما (سیزن 1)
- روبرتو اربینا بطور فابیو اوچوا واسکیز – میڈیئن کارٹل کا اعلیٰ رکن (سیزن 1)
- دیئگو کاتانیو بطور خوان دیئگو "لا قیکا" دیاز – میڈیئن کارٹل کا کرائے کا قاتل، داندئنی مونیوس موسقیرا کی بنیاد پر(مرکزی سیزن 1, مکرر سیزن 2)
- خورگے آ خیمینیز بطور روبرتو "پوئزن" راموس – میڈیئن کارٹل کا کرائے کاقاتل(مرکزی سیزن 1, مہمان سیزن 2)
- پاولینا گایتان بطور تاتا اسکوبار – اسکوبار کی بیوی، ماریا ایناو کی بنیاد پر (سیزن 1–2)
- پاولینا گارسیا بطور ارمیلدا گاویریا – اسکوبار کی ماں، ایک سابقہ کولمبیائی اسکول ٹیچر (سیزن 1–2)
- اسٹیفنی سگمین بطور والیریا ویلز – ایک کولمبیائی صحافی بطور جو پابلو اسکوبار کی داشتہ بھی تھی، ورگینیا وایئخو کی بنیاد پر[11][12] (مرکزی سیزن 1, مکرر سیزن 2)
- برونو بیچیر بطور فرناندو دوقے – ایک کولمبیا کے وکیل جو پابلو اسکوبار کی نمائندگی کرتا ہے
- راول میندیز بطور سیزار گاویریا – ایک کولمبیائی ماہر اقتصادیات، سیاست دان اور کولمبیا کا 28 واں صدر (سیزن 1–2)
- مانولو کاردونا بطور ایدواردو ساندوال – صدر گاریریا کی انتظامیہ میں انصاف کا نائب وزیر (سیزن 1–2)
- کرستینا اومانیا بطور جوڈی مونکادا – میڈیئن کارٹل کی سابقہ رہنما، جو اپنے شوہر کے پابلو اسکوبار کے ہاتھوں قتل کے بعد علاحدہ ہو کر کالی کارٹل کے ساتھ مل کر لوس پیپیس تنظیم بنائی; اصل زندگی میں یہ کردار ڈولی مونکادا پر مبنی ہے[13] (مرکزی سیزن 2, مہمان سیزن 1)
- ایرک لانگہ بطور بل اسٹیکنر – کولمبیا میں سی آئی اے اسٹیشن کا سربراہ (سیزن 2–3)
- فلورینسا لوزانو بطور کلاڈیا میسینا – ڈی ای اے ایجنٹ اور اسٹیون مرفی اور خاویئر پینیا کی سپروائزر (سیزن 2)
- دامیان الکازار بطور گیلبرتو رودریگوز اوریخویلا – کالی کارٹل کا اہم رکن اور پابلو اسکوبار کا بنیادی دشمن (سیزن 2–3)
- البرتو امان بطور ایلمیر ایریرا – کولمبیائی منشیات کا اسمگلر اور کالی کارٹل کا اعلیٰ درجے کا رکن (مرکزی سیزن 2–3, مکرر سیزن 1)
- فرانسسکو ڈینس بطور میگیل رودریگوز اوریخویلا –کالی کارٹل کا اعلیٰ درجے کا رکن اور گیلبرتو کا چھوٹا بھائی (سیزن 2–3)
- پیپے رپازاتے بطور خوسے سانتاکروز لوددونیو – کالی کارٹل کا اعلیٰ درجے کا رکن جو نیو یارک شہر میں کاروبار دیکھتا تھا (سیزن 3)
- ماتیئس واریلا بطور خورگے سالکیدو – کالی کارٹل کا سیکورٹی کا سربراہ (سیزن 3)
- خاویر کامارا بطور گیئرمو پالوماری – کالی کارٹل کا چیف اکاؤنٹنٹ (سیزن 3)
- آرتورو کاسترو (اداکار) بطور داوید رودریگوز – میگیل رودریگوز اوریخویلا کا بیٹا (سیزن 3)
- آندریا لوندو بطور ماریا سالازار – ایک کولمبیائی منشیات کے اسمگلر کی بیوی (سیزن 3)
- کیری بیشے بطور کرسٹینا جوراڈو – کالی کارٹل سے منسلک ایک بینکر کی امریکی بیوی (سیزن 3)
- مائیکل اسٹاہل ڈیوڈ بطور کرس فایسٹیل – خاویئر پینیا تحت ایک ڈی ای اے ایجنٹ (سیزن 3)
- میٹ ویلن بطور ڈینیل وین نیس – کرس فایسٹیل کے ساتھ ایک ڈی ای اے ایجنٹ (سیزن 3)
- خوسے ماریا یازپیک بطور امادو کاریئو فوئنتیس (سیزن 3)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Netflix Plans To Create Original Series About Colombian Drug Lord Pablo Escobar"۔ Fox News Channel۔ April 2, 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2018
- ↑ "Netflix's 'Narcos' Series On Pablo Escobar 'Will Be Like Nothing Ever Seen Before'"۔ The Huffington Post۔ May 3, 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2018
- ↑ "Netflix Orders 10 Episodes of Pablo Escobar Drama 'Narcos'"۔ The Hollywood Reporter۔ April 1, 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2018
- ↑ "'Narcos' Sets Season 2 Premiere Date"۔ Deadline Hollywood۔ June 13, 2016۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2018
- ↑ James Hibberd (September 6, 2016)۔ "Narcos Renewed for Two More Seasons"۔ Entertainment Weekly۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ September 7, 2016
- ↑ Netflix (July 14, 2017)، Narcos Season 3 Teaser [HD] Netflix، اخذ شدہ بتاریخ July 14, 2017
- ↑ "Netflix Releases First Look at Reset 'Narcos: Mexico'"۔ The Hollywood Reporter۔ July 18, 2018۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ July 18, 2018
- ↑ "Boyd Holbrook Won't Return For Narcos Season 3"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 7, 2017
- ↑ Chris Harvey (اگست 1, 2015)۔ "The terrible reign of cocaine king Pablo Escobar"۔ The Daily Telegraph۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ نومبر 19, 2015
- ↑ "Maurice Compte boards the Netflix series Narcos"۔ Digital Spy۔ اکتوبر 10, 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2018
- ↑ "Entrevista exclusiva con la nueva chica Bond mexicana"۔ Publimetro (بزبان ہسپانوی)۔ Metro International۔ مارچ 12, 2015۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 12, 2015۔
Hago a Valeria Velez, un personaje distinto basado en la amante de Pablo Escobar, Virginia Vallejo, un personaje importante en Colombia
- ↑ "Stephanie Sigman Joins Netflix Series 'Narcos'"۔ Variety۔ جولائی 20, 2014۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2018
- ↑ Bowden, Mark (نومبر 26, 2000)۔ "A Former Ally Offers A Profile Of Escobar"۔ The Philadelphia Inquirer۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2018